Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری
مورخہ: 07 دسمبر 2024
ویسٹ : تھانہ منگھوپیر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرم چشمہ کے قریب کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 01 کلو سے زائد (1080 گرام) چرس، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں دین اللّٰہ عرف دلاور ولد میر ہاشم اور اسلام خان ولد میلو خان شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔
1۔ مقدمہ الزام نمبر 248/202 بجرم دفعہ C 6/9 نارکوٹکس ایکٹ تھانہ برگیڈ۔
2۔ مقدمہ الزام نمبر 246/202 بجرم دفعہ C 6/9 نارکوٹکس ایکٹ تھانہ برگیڈ۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی