Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
گزشتہ شب ویسٹ زون پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کی ہدایات پر تھانہ سپر مارکیٹ کے علاقے سی-ایریا اور چونا ڈیپو والی گلیوں میں ٹارگیٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
مورخہ: 17 مارچ 2025
ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل کیا گیا۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او گلبہار کی زیرنگرانی ایس ایچ او سپر مارکیٹ ہمراہ موبائلز، نفری و لیڈیز سرچرز اور انٹیلیجنس اسٹاف نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔
ترجمان زون ویسٹ پولیس