Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
DATED: 15 OCTOBER-2025
سینٹرل، تھانہ گلبرگ کی حدود میں لینڈی کوتل چورنگی، رحمان آباد ندی کنارے کے قریب پولیس اور مسلح ملزم کے درمیان مقابلہ ہوا۔
موبائل محافظ گلبرگ کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل صابر نے دورانِ گشت ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت صلاح محمد ولد اویس محمد عمر تقریباً 20 سال کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 02 راؤنڈ، 02 عدد موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل (یونیک بلیک رنگ) برآمد کی گئی۔
گرفتار زخمی ملزم کو ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔
2- سینٹرل، تھانہ شریف آباد کی حدود میں سراج الدولہ کالج کے قریب ریلوے پھاٹک کے پاس پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
موبائل محافظ شریف آباد کے عملہ، اے ایس آئی محمد عارف نے دورانِ گشت ایک مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت نادِر علی لاشاری ولد رجب علی عمر تقریباً 30 سال کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 03 راؤنڈ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی