Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
محضر صحت گٹکا ماوا خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
22 Feb - 2025
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر تھانہ شریف آباد پولیس نے محضر صحت گٹکا ماوا بنانے والے خفیہ کارخانہ پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو بھاری مقدار میں سامان و مشینوں سمیت گرفتار کر لیا۔
خفیہ طور پر چلنے والا کارخانہ ریذیڈینشل بلاک، بلاک 1 فیڈرل بی ایریا حدود شریف آباد میں تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت صمد ولد عبدالرزاق اور اسد ولد عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس نے کارخانہ سے ایک عدد مکسچر مشین، دو عدد پیکنگ مشین، تین عدد نیلے ڈرم جس میں بھیگی ہوئی چھالیہ موجود، سات عدد چھلنیاں، چونے سے بھری ہوئی بالٹیاں، پانچ عدد ریپر کے بورے، چوک بورڈ اور دیگر اشیاء سمیت نقد رقم و موبائیل فون بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 54/2025 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی