Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون جناب عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کاروائی جاری۔

*میڈیا سیل DIGP ویسٹ زون، کراچی*

*مورخہ: 02 دسمبر 2024*

ویسٹ،‌ تھانہ اورنگی پولیس نے کلادم تنظیم کے بھتہ خور کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کا نام بھتہ خوری کی انفارمیشن رپورٹ (IR) میں بھی شامل تھا۔

پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے دوران ملزم شاہد خان عرف گھوڑا ولد عبدالمجید کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم قبل از بھی سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.