Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جناب آئی جی پی سندھ پولیس غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کامبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا ۔

مورخہ: 16 مارچ 2025

گزشتہ رات ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی مختلف علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کی کارروائیاں، متعدد گھروں کی تلاشی، مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں۔

🔹 تھانہ منگھوپیر، ڈسٹرکٹ ویسٹ

گزشتہ رات ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے خیرآباد بلوچ پاڑہ کے علاقے میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔

✔ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 50 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔

✔ دورانِ کارروائی 75 سے زائد مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے تصدیق کی گئی۔

✔ آپریشن میں ڈی ایس پی منگھوپیر، ایس ایچ او منگھوپیر، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔

🔹 تھانہ عزیز آباد، ڈسٹرکٹ سینٹرل

گزشتہ رات ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے بھنگوریہ گوٹھ بلاک 8، عیسی گوٹھ بلاک 7، اور بندھانی کالونی میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔

✔ کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔

✔ دورانِ کارروائی افغان کارڈ ہولڈرز اور ان کے دستاویزات کو تلاش ڈیوائس کی مدد سے چیک کیا گیا۔

✔ بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی۔

✔ آپریشن میں ڈی ایس پی عزیز آباد، ایس ڈی پی او لیاقت آباد، ایس ایچ او عزیز آباد، ایس ایچ او لیاقت آباد، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے شرکت کی۔

🔹 تھانہ لیاقت آباد، ڈسٹرکٹ سینٹرل

گزشتہ رات تھانہ لیاقت آباد کی حدود بندھانی کالونی میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔ یہ کارروائی ایس ڈی پی او لیاقت آباد اور ایس ایچ او لیاقت آباد کی قیادت میں کی گئی۔

✔ کومبنگ/سرچ آپریشن میں 4 پولیس موبائلز، 5 رینجرز موبائلز، 2 LPC اور 28 پولیس اہلکار شامل تھے۔

✔ دورانِ کارروائی 32 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 42 مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔

✔ کارروائی کے دوران 40 کلو گٹکا ماوا، 220 پیکٹ ماوا، 8 کلو مکس تمباکو، 10 کلو چونا، 100 پیکٹ زعفرانی پتی، اور 2 ویئنگ اسکیل برآمد کیے گئے۔

ترجمان میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.