Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔
DATED: 31 AUGUST-2025
ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ سیکٹر 4D کے قریب راہگیر شہری نصیب رحیم کو واردات کا نشانہ بنا رہا تھا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرکے ملزم معاذ ولد محمد یوسف کو گرفتار کیا، ساتھی فرار۔
گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبری KQK 4928 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، تفصیلات جاری ہیں۔
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائیا کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 779/2023 بجرم دفعہ 23 (i) A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ پیرآباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر 777/2023 بجرم دفعہ 323 ت پ تھانہ پیرآباد۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون