Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی ہدایات پر گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 11 نومبر 2024
عزیز آباد پولیس نے انار کلی سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عبدالرحمن ولد عابد کو گرفتار کرلیا۔
جس سے 120 پڑیاں تیار شدہ گٹکا ماوا برآمد ہوئیں۔
ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 641/2024 درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تھانہ پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن ضیاء سے ملزم محمد تنویر ولد محمد جاوید کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم سے 10 کلو سے زائد گٹکا ماوا کی 187 پڑیاں اور نقدی برآمد کی۔
ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون