Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب سے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام اور سدباب کے حوالے سے منگھوپیر ماربل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات

مورخہ : 05 نومبر - 2024 

اس میٹنگ میں ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے نائب صدر راحت شاہ و دیگر عہدیداروں نے شرکت فرمائی۔
ایس ڈی پی او منگھوپیر اور ایس ایچ او منگھوپیر بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

اس ملاقات میں ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے عہدیداران نے اپنے درپیش مسائل سے ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون کو آگاہ کیا۔

جناب ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے منگھوپیر ماربل ایسوسی ایشن کے ممبران کا خیر مقدم کرتے ھوۓ ان کے مسائل سنے اور فرمایا کہ پولیس کی ہر ممکن کوشش ھے کہ جرائم کی روک تھام پر ہر لحاظ سے قابو پایا جاۓ۔
  
ایس ڈی پی او منگھوپیر و ایس ایچ او منگھوپیر کو سختی سے ہدایات دیتے کہا کہ ماربل ایسوسی ایشن کے درپیش مسائل کو اولین بنیادوں پر فوری حل کریں اور علاقہ میں موثر پولیس پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو بڑھایا جائے تاکہ وہاں پر چھینا جھپٹی کے واقعات نا ہونے پائیں خاص طور پر ان علاقہ جات میں جس کی نشاندھی ماربل ایسوسی ایشن کے ممبران نے کی ھے۔ 

مذید جناب ڈی آئی جی صاحب نے فرمایا کہ ان حالات میں پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت اور موثر ایکشن جاری رکھنا ھے خاص کر اسٹریٹ کریمنلز اور منشیات فروشوں (ڈرگ مافیا) کےخلاف بھر پور کاروائی کرنی ھے اور ویسٹ زون کو اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں اور منشیات فری زون بنانا ھے۔

جناب ڈی آئی جی صاحب نے ایس ڈی پی او منگھوپیر و ایس ایچ او منگھوپیر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھرپور طریقے سے ڈرگ مافیا کے خلاف کومبنگ آپریشن کریں۔

مزید جناب ڈی آئی جی صاحب نے ممبران سے فرمایا کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کر کے اہم جگہوں پر CCTV کیمرے نصب کرائیں تاکہ کسی بھی جگہ واردات نا ھو سکے اور کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی ھو سکے۔

مزید ڈی آئی جی ویسٹ زون نے ایس ڈی پی او منگھوپیر اور ایس ایچ او منگھوپیر سے کہا کہ حدود بندی کا باقاعدہ طور پر بورڈ آویزاں کیا جائے تاکہ حدود کا تعین ہو سکے۔

آخر میں ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے عہدیداران نے جناب ڈی آئی جی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.