Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر گزشتہ شب تھانہ سر سید پولیس کا سٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ

مورخہ 22 نومبر 2025

سیرسید تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان احمد ولد ظفراللہ اور جاوید ولد غلام فرید کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور PS گلستانِ جوہر سے چھینی گئی موٹر سائیکل (ہونڈا 125، ماڈل 2022، رجسٹریشن نمبر KOJ-8774، رنگ سرخ) برآمد کی گئی، جس کا انجن نمبر R-974142 اور چیسی نمبر EB-656131 ہے۔

گرفتار ملزم احمد کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جو قبل ازیں FIR نمبر 654/2023 بجرم 23(1)A تھانہ سیرسید میں درج ہو چکا ہے۔

واقعے کا مقدمہ FIR نمبر 701/2025 بجرم 353/324/34 اور FIR نمبر 702/2025 بجرم 23(1)A سیرسید تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.