Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کی ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن۔

مورخہ: 27 جنوری 2025

*تھانہ شاہراہِ نور جہاں* کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ بمقام سخی حسن قبرستان سیکٹر 14/B شادماں ٹاون میں مقابلہ۔ دوران پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دو ملزم بلا ضرب گرفتار۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سانول ولد محمد عتیق جبکہ بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز ولد رانا عالم دین اور مرتضٰی ولد فیصل کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد 9MM پسٹل لوڈ میگزین، موبائیل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.