Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔
مورخہ: 14 جون 2025
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 18/19 سالہ عثمان ولد یونس کے نام سے ہوئی۔
ملزمان اسلحے کے زور پر انضمام نامی شہری کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے، پولیس موقع پر پہنچی اور مقابلہ ہوا۔
گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو بعد طبی امداد کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں، گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
*ترجمان ویسٹ زون پولیس*