Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ویسٹ تھانہ پیر آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 18 جون 2025
ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات کی سپلائی/فروختگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر بنارس چاٹی ہوٹل کے قریب کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 کلو سے زائد (2300 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان پیرآباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی فراہم کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں اکثر خان ولد خواص خان اور سجاد ولد احمد نواز شامل ہیں۔
گرفتار ملزم اکثر خان قبل از بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس