Gallery
- All
- Image
- Video
- Events
- Press Release
*پریس ریلیز* *سکھر پولیس مقابلہ* *تھانہ روہڑی کی حدود جاڑے ماہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد، 03 ساتھی فرار* تھانہ روہڑی کی حدود شہزاد چوک کے قریب 04 مسلحہ ملزمان نے ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، دوران واردات ملزمان نے گھر سے واردات کر کہ فرار ہونے کی کوشش کی واردات کی بروقت اطلاع پہ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا دوران تعاقب جاڑے ماہ کے مقام پہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جواجی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، تین ساتھی فرار ہوگئے ہلاک ڈاکو کی شناخت *حبدار شیخ* کے نام سے ہوئی ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد کیا گیا جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہلاک ڈاکو کے کرمنل رکارڈ کی تفصیل ضلع کے مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کی جارہی ہے ہلاک ڈاکو کے پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کاروائی کیلیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا *ترجمان سکھر پولیس*