Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی سکھر رینج/ایک سالہ کارکردگی رپورٹ نومبر 2024 سے نومبر 2025۔

از دفتر اطلاعات و تعلقات عامہ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس سکر رینج

ڈی آئی جی سکھر رینج/ایک سالہ کارکردگی رپورٹ

نومبر 2024 سے نومبر 2025۔

ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں سکھر رینج کہ تینوں اضلاع میں کچا ایریا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن/ کاروائیوں پر ملنے والی کامیابیوں،ماہانہ کرائم میٹنگز، ھفتہ وار اردلی روم،امن و امان کو قائم کرنے، عوام کی فلاح و بہبود،بہتر پولیسنگ کے نظام کے لیے احتسابی عمل،پولیس ویلفیئر/شُہدا ویلفیئر، کرائم سین یونٹ،کمپلینٹ سیلز، آئی ٹی

سیکشن، سیکیوریٹی سمیت دیگر امور پر *نومبر 2024* سے *نومبر 2025* تک کی سکھر رینج پولیس سالانہ کارکردگی رپورٹ۔

01۔۔۔ *پولیس مقابلے (انکاؤنٹرز)* ۔

*547* پولیس مقابلے ہوئے جن میں *29* انتہائی خطرناک/ جرائم پیشہ افراد ہلاک، *160* زخمی ہوئے، *836* جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا، *248* جرائم پیشہ افراد کے خطرناک گینگز کو ختم کیا گیا، *24* انتہائی سنگین جرائم میں ملوث و مطلوب کرمنلز نے ہتھیار پھینک کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

02۔۔۔۔ *اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری*

قتل کے مقدمات میں مطلوب *414* (اشتہاری) و *425* (مفرور) ملزمان گرفتار کیے گئے۔علاوہ ازیں ان کے علاوہ دیگر کیسز میں *680* (اشتہاری) اور *2036* (مفرور) ملزمان کو گرفتار کیا گیا.

03...*انعام یافتہ ڈاکو ہلاک*

رحیم یار خان ضلع میں *12* جوانوں کی شہادت اور ضلع گھوٹکی کے کچا رونتی ایریا میں ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو، انسپیکٹر عبدالمالک کمانگر، انسپیکٹر دین محمد لغاری پولیس کانسٹیبل جتوئی پتافی اور پولیس کانسٹیبل سلیم چاچڑ کی شہادت میں ملوث *50* لاکھ انعام یافتہ خطرناک ڈاکو *شاہنواز عرف شاہو ولد موج علی کوش* اپنے دیگر سنگین جرائم میں ملوث *08* ساتھیوں سمیت اپنے منطقی انجام کو پہنچا.

. *48* سے زائد سنگین جرائم میں ملوث دہشت کی علامت *20* لاکھ کا انعام یافتہ ڈکیت *سلطان شاہ* اپنے بیٹے *حبدار شاہ* کے ہمراہ اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔

04...*اے پلس کیٹگری کے منشیات فروشوں کی گرفتاری*

اے پلس کیٹگری کے منشیات فروش کے خلاف جاری کاروائی میں *26* مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے *26* منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے چالان کیا گیا۔

05... *گٹکا ماوا،منشیات کی برآمدگی*۔

منشیات کے *1329* مقدمات درج، جس میں *1529* افراد گرفتار کئے گئےجن سے *0.465* گرام ہیروئن، *567* کلو *15* گرام چرس، *8705* بوتلیں *8738.55* لیٹر شراب، *1150* کلو *876* گرام بھنگ، *02* کلو *118* گرام آئس اور *927* گرام آفیم برآمد کی گئی.

*گٹکا ماواہ مین پوری* میں *8543* کلو *677* گرام گٹکا ماواہ اور مین پوری برآمد کی گئی۔

06... *جواریوں کی گرفتاری*۔

جوا کے *254* کیسز داخل کرتے ہوئے *1113* جواری گرفتار کر کے چالان کیے گئے۔

07..... *چوری شدہ پراپرٹی برآمد*۔

جملہ رقم *87966920* (*8 کروڑ 79 لاکھ 66 ھزار 920 روپے*) چوری شدہ پراپرٹی *683* موٹر سائیکلیں، *45* گاڑیاں/کاریں برآمد کر کے ضروری قانونی کاروائی کے بعد مالکان کے حوالے کی گئی۔

08.... *اسلحہ گولہ بارود کی برآمدگی*۔

اسلحہ گولہ بارود کے *719* مقدمات درج اور *673* افراد گرفتار جن سے بنا لائسنس/ ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا،جن میں *53* کلاشنکوف *33* شاٹ گنز ، *20* رائفلز *632* پستول،ریوالورز ماؤزر، *06* بم ہینڈ گرنیڈ، *16253* گولیاں کارتوس برآمد علاوہ ازیں ضلع گھوٹکی میں اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی تعداد/کھیپ جس میں *ایک ماٹرگن،ایک M۔20 R۔75 گن،دو ماٹر شیلز،آٹھ M۔20 R۔75 شیلز،05 راکٹ لانچر شیلز،ایک 12.7 راؤنڈ چین بیلٹ،دو ایس ایم جی ڈرم میگزین،ایک موٹر اسکوپ برآمد کیا گیا*۔۔

09.... *آغوا شدہ مغویوں کی باحفاظت واپسی/ہنی ٹریپ اغوا ہونے سے بچانا*۔

سکھر رینج میں *46* مغویوں کو بنا تاوان کے باحفاظت بازیاب کراتے ہوئے *1776* افراد کو ہنی ٹریپ پر ورغلانے سمیت دیگر فراڈ،لالچ کے شکنجے میں پھنسا کر کچے کی طرف جانے والے افراد کو آغوا ہونے سے بچایا گیا۔

نوٹ۔۔ *اب سکھر رینج میں کوئی بھی اغوا شدہ مغوی نہیں ہے*۔

10....*والدین سے بچھڑ جانے والے گم شدہ (34) معصوم بچوں کو تلاش کر کے ان کے والدین سے ملا دیا گیا*

11...*ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دوران چیکنگ ایکشن*۔

ممنوعہ نیلی بتیاں،فینسی نمبر پلیٹس،رنگین شیشے،ون ویلنگ، اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر *14853* چالان کرتے ہوئے *1760300* جملہ *(17 لاکھ 60 ہزار 300 سو روپے*) جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی.

12... *عوام دوست اور بہتر پولیسنگ کے لیے سزا /جزا ،اندرونی احتسابی عمل کے دوران ایکشن*۔

ڈی آئی جی سکھر رینج کی طرف سے سکھر رینج میں امن و امان کی فضا کو بہتر کرنے کی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس میں اندرونی احتسابی عمل کا بھی آغاز کرتے ہوئے سکھر رینج میں کرپشن اختیارات سے تجاوز،انکوائریز و تفتیشی عمل میں کوتاہی,غفلت و لاپرواہی،سماجی برائیوں میں ملوث ہونے جیسے دیگر سنگین الزامات پر سزائیں دی گئی۔

*میجر پنشمنٹ*

*86* افسران/اہلکاروں/کلیریکل سٹاف کو شوکاز نوٹسز و محکمہ جاتی انکوائریز کے بعد دوران *اردلی روم* میں *میجر پنشمنٹ* ( *نوکری سے برخاستگی، کمپلسری ریٹائرمنٹ، عہدے میں تنزلی،دو سال کی سروس*) ختم کرنے سزائیں دی گئیں۔

*مائنر پنشمنٹ*

*156* افسران/اہلکاروں کلریکل سٹاف کو *مائنر پنشمنٹ* (*دو سال تک سالانہ انکریمنٹ روکنے سمیت تنبیہ، فائن اور آئندہ محتاط رہنے کی سزائیں دی گئیں*) ۔

مزید *105* پولیس افسران/اہلکاروں کے بعد از محکمہ جاتی انکوائری,الزامات ثابت نہ ہونے پر شوکاز فائل کر دیے گئے۔

*اچھی کارکردگی پر انعامات*

اچھی کارکردگی پر سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے *(218)* پولیس افسران اہلکاروں کو *سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفکیٹ* بمعہ کیش ایوارڈ اور *(60 )* *ایپریسییشن لیٹر* دیے گئے جن میں ایس ایس پیز ،اے ایس پیز، اور ڈی ایس پیز،سمیت دیگر افسران/اہلکار و کلریکل اسٹاف شامل ہیں۔مزید *69* افسران و اہلکاروں کے لیے اعلی کارکردگی پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب کی طرف سے *1.CC سرٹیفیکیٹ* بمعہ کیش ایوارڈ دیے گئے۔

13.... *اردلی روم*۔

*802* پولیس افسران/اہلکاروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے باقاعدگی سے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے گئے.

14.... *دفتر کمپلین سیلز*۔

ایس پی کمپلین اور ڈی ایس پی کمپلین کے لیول کے افسران کی سربراہی میں کام کرنے والے رینج آفس سکھر سمیت ایس ایس پی آفس سکھر،خیرپور اور گھوٹکی کے مرد/خواتین/ بچوں کے معاملات سے متعلق کمپلین سیلز میں *7790* عوامی شکایات *بذات خود* یا بذریعہ *PMDU* *IGP.CMS* ،سمیت *سینیئر افسران* کی طرف سے پولیس کے خلاف یا دیگر معاملات پر موصول/درج ہوئیں جن میں سے *6644* کو حل کیا گیا بقایا *1146* پر سینیئر افسران کی نگرانی میں قانونی کاروائی و محکمہ جاتی انکوائریز کا عمل جاری ہے۔

15.... *پولیس شہداء ویلفیئر*۔

(شہداء کی قربانیوں نے جرائم پیشہ،ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ان شہداء کو سلام)۔

سکھر رینج میں شہدائے پولیس کے ورثاء کو شہید کوٹا میں *14* کو نوکری کے آرڈر فراہم کر دیے گئے ہیں ۔

*نوٹ* سکر رینج کے اضلاع سکھر،خیرپور اور گھوٹکی کے شہداء کی فیملیز کو گھر بیٹھے ان کے مسائل کے حل کے لیے رینج آفس سکھر میں لیڈی افسر کی سربراہی میں *شُہدا ویلفیئر ڈیسک* سمیت الگ الگ تینوں اضلاع کے شہدا کی فیملیز کے لئے *واٹس ایپ گروپس* بنا کر اس میں تمام متعلقہ افسران، ذمہ داران انچارجز کو شامل کر دیا گیا ہے خصوصا رینج اور ضلعی لیول پر ویلفیئر افسران کو شُہدا کی فیملیز کے مسائل پر فوراََ جواب دینے سمیت انکو تین دن میں حل کرنے کے لئے پابند کیا گیا ہے۔

16... *پولیس ملازمین کے ویلفیئر امور*۔

(محکمہ پولیس میں سب سے بڑی عبادت پولیس ملازمین کی ویلفیئر ہے)

اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے *620* فوری ریلیف فنڈ، ریٹائرمنٹ گرانٹ، میرج گرانٹ، میڈیکل چارجز کے کیسز کو بروقت مکمل کرتے ہوئے *39520249 *39 کروڑ پانچ لاکھ 20 ہزار 249* روپے ادا کیے گئے۔مزید *201* شہید کمپسیشن،انجری کمپسیشن، فنائنشل اسسٹنٹ، ری امبرسمنٹ،گروپ انشورنس، بینول فنڈ،سکالرشپ کیسز میں (*375850000*) *37 کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار* جاری کیے گئے۔۔ پینشن،فائنل پیمنٹ آف جی پی فنڈ کہ *12* کیسز بروقت مکمل کرنے کے ساتھ *118* کیسز مختلف کیٹگریز میں بھی مکمل کیے گئے۔

17.....*پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے دیگر الاؤنسز و مراعات*

*837* پولیس افسران و اہلکاروں کو کچا ایریا میں پولیس اپریشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے پر *10 ہزار* روپے کچا الاؤنس دیا گیا، *26* پولیس افسران کو ایک *بنیادی تنخواہ* *20222.RBPS* بطور اسپیشل انویسٹیگیشن الاؤنس کے لیے جاری کیا گیا، *سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار* تھانہ جات کی سطح پر کیٹگری وائز *02 لاکھ* روپے آپریشنل اخراجات کے لیے جاری کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ جات پر مقرر *ہیڈ محرر* صاحبان کو بطور *اکاؤنٹنٹ* کی ٹریننگ دے کر تعینات کیا گیا۔ (*51072000*) *پانچ کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار روپے* تفتیشی عمل میں ہونے والے اخراجات کی مد میں جاری کیے گئے۔

18.... *فوائد ہیلتھ انشورنس کارڈ*۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی طرف سے پولیس ملازمین کے لیے مفت طبی علاج معالجے کی سہولت سے سکھر رینج میں *1063* پولیس افسران و اہلکاروں سمیت ان کی فیملیز کے *3577* افراد ٹوٹل *4640* نے ضلع سکھر کے *سکھر بلڈ بینک ہاسپٹل،حرا ہاسپٹل،ضیاء الدین ہاسپٹل،ریڈ کریسنٹ ہاسپٹل،ضلع گھوٹکی میں انڈس ہاسپٹل،رحیم یار خان ہاسپٹل،ضلع خیرپور میں مہران میڈیکل سینٹر میں مفت طبی علاج معالجے کی سہولیات حاصل کی*۔

19.... *ماڈل پولیس اسٹیشن و ہائی ویز پر ہالٹنگ پوائنٹس کی تعمیر*۔

*ماڈل* پولیس اسٹیشن *تھانہ آباد،تھانہ میرپور ماتھیلو اور تھانہ شہید مرتضی میرانی* خیرپور کی بلڈنگ مکمل ہو کر فنکشنل ہے۔مزید تھانہ روھڑی، تھانہ پنو عاقل، تھانہ گمبٹ اور تھانہ اے سیکشن گھوٹکی کے لیے تعمیری معاملات انڈر پروسیس ہیں جبکہ خیرپور اور گھوٹکی میں ہائی ویز پر *07* *ہالٹنگ پوائنٹس* مکمل ہو چکے ہیں اِن سے ہائی ویز پر عوام کو محفوظ سفر کے لئے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

20..... *انفارمیشن ٹیکنالوجی*۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر پولیس امور میں بہتری کے لیے ان درج ذیل جدید ٹیکنیکی خطوط پر استوار ایپلیکیشنس پر خاص توجہ دیتے ہوئے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو خاص احکامات جاری کیے گئے ہیں۔کیونکہ اب انفارمیشن ٹیکنالوجی پولیسنگ،

دور حاضر کا تقاضہ ہے

(A)۔۔۔ *Police Station Record Management System (PSRMS)*

*11137* درج مقدمات میں سے *8516* مقدمات کا مکمل اندراج کرتے ہوئے *%86.4* کہ ہدف کو حاصل کیا گیا۔

(B) ۔۔۔۔ *Point-Me*

*11430* افسران اہلکاروں کی کی حاضری کو یقینی بنایا گیا۔مزید غیر حاضر عملے کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی کاروائی جاری ہے.

(C)۔۔۔ *Hotel Eye Management System (HEMS)*

کی بدولت ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز سے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب *18* روپوش افراد سمیت *03* اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

(D)... *TALAASH APPLICATION*

*40* تلاش ڈیوائسز کی بدولت *223010* افراد کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے *156* سنگین جرائم میں مطلوب *روپوش و اشتہاری* ملزمان کو بروقت دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا۔

21... *پولیس افسران و اہلکاروں کی پروموشن*

سکھر رینج میں *276* اے ایس ائی کے رینک سے کانسٹیبل کے رینک تک کے افسران و اہلکاروں کو انکے اگلے عہدوں پر ترقی دی گئیں۔

22...*اپوائنٹمنٹ*

شہید کوٹا،فوتی کوٹا، مینارٹی کوٹا اور جنرل ریکروٹمنٹ میں *1401* افراد اے ایس ائی کے عہدے سے لے کر پولیس کانسٹبل بھرتی ہوئے،اور *185* اے ایس ائی سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے بھرتی ہوئے اس کے علاوہ *1421* امیدوار (ایس پی ڈی ون) کے تحت بھرتی ہونے کے لیے انڈر پروسیس ہیں۔

23... *سکھر رینج کے تمام افسز ،ہیڈ کوارٹرز و تھانہ جات کی انسپکشن*

سکھر رینج میں سکر،خیرپور اور گھوٹکی کے ایس ایس پی افسز،ایس ڈی پی او افسز، ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور تھانہ جات کی *300* سے زائد فارمل اور انفارمل انسپیکشن کی گئی.

یہ تمام اقدامات اُن اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد پولیس سروس کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست بنانا ہے۔

*ڈی آٸی جی سکھر نے اپنے پیغام میں کہا کے ایمانداری، حوصلہ سے عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنے فرائض کو سرانجام دیں، جو بھی قانون توڑے گا اُن کے خلاف بلا تفریق رینج بھر میں قانونی و محکمہ جاتی کارواٸیاں جاری رھیں گی*۔

*رینج پولیس کی محنت*

*یہ ہے ایک روشن پیغام*

*ھم فخر سے کہتے ہیں*

*یہ کارکردگی نہیں عام*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.