Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے یومِ علیؑ کے موقع پر نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

از دفتر اطلاعات و تعلقات عامہ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس سکر رینج

تاریخ: 21 مارچ 2025

یومِ علیؑ کے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے یومِ علیؑ کے موقع پر نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی سکھر کو جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی،حساس مقامات پر پولیس کی تعیناتی، اسنائپرز کی پوزیشننگ اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے مرکزی امام بارگاہ واڑی تڑ روڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں سے یومِ علیؑ کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا، اور جلوس کے مکمل روٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منتظمین سے ملاقات کی اور امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ضروری اقدامات مزید سخت کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی, ڈی ایس پی سائٹ ایریا, ایس ایچ او اے سیکشن, بی سیکشن اور آر آئی بی/ڈی آئی بی انچارجز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ تمام افسران نے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ جلوس کے راستے پر سخت نگرانی رکھی جائے، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے۔

مذہبی رہنماؤں اور منتظمین نے اس موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس،انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اطمینان بخش فول پروف سکیورٹی انتظامات پر ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر کا شکریہ ادا کیا

ڈی آئی جی سکھر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.