Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی سکھر رینج/ روشنی ہیلپ لائن/ سکر لاڑکانہ رینج پولیس/ کارکردگی/مسنگ چلڈرن کیسز/ایوارڈز

از دفتر اطلاعت و تعلقات عامہ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل اف پولیس سکھر رینج۔

*ڈی آئی جی سکھر رینج/ روشنی ہیلپ لائن/ سکر لاڑکانہ رینج پولیس/ کارکردگی/مسنگ چلڈرن کیسز/ایوارڈز*

*روشنی ہیلپ لائن کی طرف سے سکھر اور لاڑکانہ رینج کے (30) سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو مسنگ چلڈرن کے کیسز میں بہترین کارکردگی پہ ایوارڈز دیے گئے*۔

*بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے*

*ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ*

*روشنی ہیلپ لائن (1138) اور سندھ پولیس کی جانب سے تیسرا بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب سکھر میں منعقد کی گئی اس موقع پہ سکھر اور لاڑکانہ رینج سے (30) سے زائد ایوارڈ ان پولیس افیسرز اور اہلکاروں کو دیے گئے جنہوں نے گمشدہ بچوں کے کیسز پہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تلاش کیا*۔

*اس سے متعلق پہلی تقریب کراچی رینج میں سینٹرل پولیس میں منعقد کی گئی جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن مہمان خصوصی تھے پھر دوسری تقریب حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد اور میرپور خاص رینج کی تقریب حیدرآباد میں منعقد کرتے ہوئے (50) سے زائد پولیس افیسرز اور اہلکاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا*

*اسی سلسلے میں سکھر اور لاڑکانہ رینج کی ایس ایس پی افس سکھر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا*۔

*اس تقریب میں ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی*۔

*روشنی ہیلپ لائن کے سینیئر مینیجر علی شان زیدی نے روشنی ہیلپ لائن کے کام کرنے کے طریقے کار سمیت اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی اگاہی دی*۔

*روشنی ہیلپ لائن کے سربراہ محمد علی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پورے پاکستان سمیت پہلی بار سندھ میں گمشدہ بچوں کی ریکوری اور ان کے کیسز پہ بہترین کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے اس کے علاوہ تقریب میں موجود تمام وہ پولیس افسران و اہلکار جنہوں نے اوارڈ وصول کیے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا* ۔

*ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن افسران و اہلکاروں نے آج ایوارڈ وصول کیا ہے وہ مسنگ چلڈرن کے کیسز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چیمپینز ہیں اور آپ کی کاوشوں سے سیکڑوں بچوں کو تلاش/بازیاب کروا كر والدین تک پہنچایا گیا سکھر اور لاڑکانہ رینج پولیس آئندہ بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھے گی*

*ڈی آئی جی سکھر رینج نے روشنی ہیلپ لائن کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ آپکے ان مثبت اقدامات/ تعاون کی وجہ سے سکھر اور لاڑکانہ رینج کے پولیس کے افیسرز اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو اچھی پرفارمنس پر شاباشی اور ایوارڈ سے نوازا گیا*۔

*ڈی آئی جی سکھر رینج نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایوارڈ کی تقریب کے سلسلے میں اپنا رول ادا کیا*

*ڈی آئی جی سکھر رینج نے روشنی ہیلپ لائن کو اس بات کا یقین دلایا کہ گمشدہ بچوں کی تلاش سے متعلق سکھر اور لاڑکانہ رینج پولیس ہمیشہ سے سرفہرست نظر ائے گی*

*ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے مسنگ چلڈرن کے کیسز میں ان کی بھرپور توجہ و کاوشوں کو سہراتے ہوئے روشنی ہیلپ لائن کے سربراہ محمد علی صاحب کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی*

*تقریب سے اے ایس پی سٹی سکھر کیپٹن (ر) صہیب امین نے بھی خطاب کرتے ہوئے تمام ایوارڈز لینے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی*.

*ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے پورے سندھ میں مسنگ چلڈرن کے کیسز میں بہترین کارکردگی پر روشنی ہیلپ لائن (1138) کہ سربراہ محمد علی صاحب کو سکھر اور لاڑکانہ رینج پولیس کی طرف سے تعریفی شیلڈ پیش کی*.


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.