Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیر قیادت میں رینج آفس سکھر، خیرپور میرس،گھوٹکی اضلاع کے مرد و خواتین ویلفیئر افسران کے ساتھ چار اگست (*یوم شہداء*) *کی منعقدہ تقریبات کو عقیدت پروقار والہانہ انداز میں منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا*
از دفتر اطلاعت و تعلقات عامہ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس سکھر رینج
01 اگست 2025
*ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیر قیادت میں رینج آفس سکھر، خیرپور میرس،گھوٹکی اضلاع کے مرد و خواتین ویلفیئر افسران کے ساتھ چار اگست (*یوم شہداء*) *کی منعقدہ تقریبات کو عقیدت پروقار والہانہ انداز میں منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا*۔
ڈی آئی جی سکھر رینج نے اجلاس کے شرکا کو 04 اگست *یوم شہدا* کے حوالے سے سکھر,خیرپور میرس،گھوٹکی اضلاع میں چار اگست *یوم شہدا* کی منقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے انے والے شہدائے پولیس کی فیملیز کے لیے شرکت سے لے کر واپس جانے تک اِنکی *مہمان خاص* کی معزز حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لیے بہترین ٹرانسپورٹ سمیت لیڈی افسر کی موجودگی و دیگر انتظامات کو شایانہ شان انداز سے مکمل کرنے کے لیے واضح احکامات جاری کیے۔
ڈی آئی جی سکھر رینج کی سربراہی میں سکھر رینج کے ویلفیئر افسران کے اس اہم میٹنگ میں شہدائے سندھ پولیس کی فیملیز سے متعلق دیگر معاملات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے تمام ویلفیئر افسران کو یہ یہ واضح کر دیا کہ سندھ پولیس کے فیملیز کے معاملات میں کسی بھی طرح کی غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران اور اہلکاروں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔
04 اگست *یوم شہداء* کے عظیم دن سکھر رینج کے تینوں اضلاع میں شہداء کے لیے الگ الگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ جس میں ڈی آئی جی سکھر رینج *بحیثیت میزبان* کی حیثیت میں ضلعی پولیس افسران کے ساتھ *مہمان خصوصی* شہدائے سندھ پولیس کی معزز فیملیز کا استقبال کریں گے۔