Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی سکھر/جائزہ اِجلاس/بسلسلہ وار کرائم کنڑول/ہدایت و احکامات/عمل درآمد/کارکردگی/ضلع خیرپور
از دفتر تعلقات عامہ
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکر رینج
تاریخ ۔۔ 13/01/2025
ڈی آئی جی سکھر/جائزہ اِجلاس/بسلسلہ وار کرائم کنڑول/ہدایت و احکامات/عمل درآمد/کارکردگی/ضلع خیرپور
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی طرف سے سکھر رینج میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے دیئے گئے احکامات کے تناظر میں ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے گزشتہ ماہ مورخہ 22/11/2024 کو ایس ایس پی آفس خیرپور میں کرائم کنڑول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کچا ایریا میں جاری آپریشن سمیت سب ڈویژن و تھانہ جات کے لیول پر امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے ہدایات و احکامات پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق آج رینج افس میں جائزہ اجلاس کیا۔
*اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا*۔
ڈی آئی جی سکھر نے ضلع خیرپور کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ آف برانچیز،سیکشن اور یونٹس کے انچارج سے گزشتہ ماہ میں امن و امان کے حوالے سے مجموعی کارکردگی رپورٹ،کچا ایریا میں جاری اپریشن ،کرائم کے اعداد و شمار/ ڈیٹیکشن/گرفتاریاں و ریکوری کے حوالے سے باز پرس و معلومات حاصل کرتے ہوئے امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے مزید مندرجہ ذیل اہم ہدایات و احکامات جاری کیے:
تمام آرگنائیزڈ کرائم، منشیات کے خلاف سخت ایکشن۔
سنگین /دہشتگردی عدالتوں کے مقدمات میں مطلوب روپوش و اشتھاری ملزمان کی ہر صورت جلد از جلد گرفتاری۔
ہر ماہ منشیات و مجموعی جرائم کے خلاف کاردگی رپورٹ و بازپرس کی جائیگی
ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل WCPC خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراساں و زیادتی، کم عمری کی شادیاں، گھریلو تشدد، خود کشی جیسے واقعات کی روک تھام اور فوری تحفظ فراہم کرنے کے لیے بروقت مقدمات کا اندراج کیا جائے
انسدادِ انسانی اسمگلنگ ... کے حوالے سے ... ٹریفکنگ ان پرسن ایکٹ /ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج، سخت ایکشن اور فوری گرفتاری عمل میں لائ جائے۔۔
چوری کا مال خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کاروائی۔
*خصوصا شہدائے سندھ پولیس کی فیملیز و ریٹائرڈ ملازمین کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے ان کو درپیش تمام مسائل کو فوری طور پہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے*
ڈسٹرکٹ کمپلین سیل DCC میں عوام کی شکایت و مسائل کے فوری حل و ازالے کیلئے پوری ایمانداری سے فرائض کی انجام دہی کرے، عوام الناس و سائلین و شکایت کنندہ کے ساتھ مشفقانہ، ہمدردانہ و پیشہ وارانہ رویہ اختیار کیا جائے اس حوالے سے قابل، با اخلاق و سمجھدار افسران کو تعینات کیا جائے۔
لسٹیڈ / انتہائ مطلوب کرمنلز کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائ جائے۔
ٹارگیٹیڈ آفنڈر/ عادی مجرموں اور نارکوٹیکس پیڈلرز و سیلرز کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھیں۔
آن لائن حاضری پوائنٹ می کو یقینی بنایا جائے۔ حاضری نا کرنے والے پولیس آفیشلز کے خلاف محکمانہ کاروائ عمل میں لائ جائیگی
ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے کچا ایریا میں جاری آپریشن اور امن و امان کی بہتری کے حوالے سے خیرپور پولیس کی مجموعی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اپنے عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ اجلاس کے دوران گزشتہ ماہ میں کرائم کنٹرول سے متعلق پروگریس رپورٹ کا خود جائزہ لیتے ہوئے ایس ایچ او کھوڑا انسپیکٹر عبدالرزاق تھیبو کے لیے سی سی سیکنڈ دینے کا اعلان اور ایس ایچ او لانڈیوں سب انسپیکٹر اعظم میمن کو شاباش مزید تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کی کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سخت ترین محکمہ جاتی کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے اگلی کرائم میٹنگ تک اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی۔ ایس ایچ او صادق کلہوڑو سعید میرانی کو میٹنگ میں غیر حاضری کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ڈی آئی جی سکھر کی طرف سے ایس ایچ او بی سیکشن خیرپور انسپیکٹر مشتاق جتوئی کو اچھی کارکردگی پر سی سی ون سرٹیفیکیٹ دینے کے لیے لیٹر جاری کرنے کے ہدایات جاری کی۔
تھانہ جات پر بڑا منشی ہیڈ کانسٹیبل کی بجائے کانسٹیبل لگائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکھر رینج کے تینوں اضلاع میں انہیں فوراً ہٹانے کے احکامات دیے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خصوصا" بنہ لائسنس، رانگ وے، بنہ نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل/ گاڑیوں کے خلاف جاری مہم پر آگاہی دیتے ہوئے اس پر سختی سے عمل درامد کے احکامات جاری کیے۔