Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی سکھر/ مہمان خصوصی/ (27) ویں لوئر اسکول کورس/ پاسنگ آؤٹ پریڈ RTC خیرپور .
از دفتر اطلاعت و تعلقات عامہ
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکھر رینج
ڈی آئی جی سکھر/ مہمان خصوصی/ (27) ویں لوئر اسکول کورس/ پاسنگ آؤٹ پریڈ RTC خیرپور .
26 جون 2025
ڈی آٸی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی پولیس ٹریننگ سینٹر خیرپور (RTC) میں (27) ویں لوئر اسکول کورس کی پاسنگ آٸوٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کےطور پر شرکت.
وائس پرنسپل ڈی ایس پی سیف اللہ پھلپوٹو(RTC) خیرپور نے مہمان خاص کا والہانہ استقبال کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد جنرل سلامی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا .
پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس پولیس اہلکاروں کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
پرنسپل (RTC) خیرپور نے مہمان خاص کو سندہ کی ثقافت ٹوپی، اجرک اور شیلڈ کے تحاٸف پیش کیٸے۔
پرنسپل (RTC) خیرپور نے مہمان خاص کو پریڈ کا معاٸنہ کروایا۔
ڈی آٸی جی سکھر نے (27) لوئر اسکول کورس ٹریننگ کورس مکمل کرنے والے (281) پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوٸے کہا کہ آپ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ذمےداری فرض سمجھتے ہوئے ادا کریں ، جراٸم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں، پولیس کانسٹیبل محکمہ پولیس کا اہم جز ہے روڈ پر ڈیوٹی پر کھڑا سپاہی محکمے کا آئینہ ہوتا ہے اس لیے پاس آؤٹ ہونے والے تمام جوان اپنے اپنے اضلاع میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنيں اور تمام شہریوں سے اخلاق سے پیش آٸیں اور اس مقدّس فرض کی ادائیگی کے دوران شہدا پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ مشعلیں راہ/ نصب العین بناتے ہوئے انکو رائیگاں نہ جانے دیں
ڈی آئی جی سکھر نے لوئر اسکول کورس کے دوران فزیکل،ڈرل ،مسکٹری اور فائرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے نمایاں،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں جوانوں کو اسناد و انعامات سے نوازا
شہداء پولیس ہمارا فخر و وِرثہ ہیں