Press Releases

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی زیرِ صدارت شہید شیر محمد کانفرنس ہال ٹنڈوالھیار میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ آف برانچز، یونٹ انچارجز اور ہیڈ محررز نے شرکت کی۔


👈 ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تمام افسران سے اب تک کی پیش رفت کا بہی جائزہ لیا گیا، ہیروئن، چرس، گٹکا، ماوا، مین پڑی، آئیس اور دیگر منشیات کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کریک ڈاؤن کی سخت ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

👈 ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کی جانب سے جرائم کی روکتھام کے لیے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کیے جانے کے احکامات جاری کر دیے گئے...


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی خصوصی ہدایات پر شبِ برات کی بابرکت رات کے موقع پر ضلع ٹنڈوالھیار میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔


شبِ برات کے موقع پر ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، درگاہوں، قبرستانوں اور دیگر حساس مقامات پر 474 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں کو سیکیورٹی فرائض انجام دینے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس موبائل گشت، اسنیپ چیکنگ اور اہم مقامات پر پکٹوں کا مؤثر انتظام بھی کیا گیا ہے.

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور نفری کو ہدایت کی ہے کہ الرٹ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں مکمل پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں، جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لی...


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات کی روشنی میں انسدادِ پولیو مہم ٹنڈوالھیار پولیس کی سخت اور مؤثر سیکیورٹی میں جاری ہے۔

پولیو مہم کے دوران ڈی ایس پی یو ٹی راؤ عبدالباسط کی جانب سے لمحہ بہ لمحہ سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ہدایات اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کا کہنا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ اور قومی ذمہ داری ہے، والدین ہر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ آئندہ نسل کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

ڈی ایس پ...


ماہ جنوری میں ٹنڈوالھیار پولیس کی کارکردگی


ایس ایس پی سید سلیم شاہ کی سربراہی میں ٹنڈوالھیار پولیس کی ماہوار کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا و ماوا فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور مفرور ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی گئیں.

🔹اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے
 21 ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا۔

🔹منشیات، گٹکا اور ماوا کے خلاف بھرپور اقدامات
گٹکا و مین پوڑی ایکٹ کے تحت:


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس نفری کی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔


اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، والدین اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ آنے والی نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

👈 ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور تمام نفری کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.