Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر عوام کی جان، مال اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
*پریس ریلیز
01-06-2025*
*ایس ایس پی سکھر کی ہدایت* *: عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر عوام کی جان، مال اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔*
*ایس ایس پی سکھر جناب اظہر خان مغل* کی ہدایات پر *بی سیکشن* تھانے کے ایس ایچ او اور ٹیم بی بی حلیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سکھر کے مصروف ترین بازاروں کا دورہ کیا تاکہ عوام، خریداروں، ان کی املاک اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس ٹیموں نے مشتبہ افراد کی چیکنگ کی اور اہم مقامات کا معائنہ کی...
یوم تکبیر
مورخہ:
28-5-2025
پریس ریلیز
سکھر پولیس
ملک کے دیگر حصوں کی طرح سکھر میں بھی ”یوم تکبیر“ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
سکھر میں ضلعی سطح پر لب مہران کے قریب واکنگ ٹریک پر قومی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جہاں پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی دھاریجو، ایس ایس پی سکھر اظہر خان و معزز شہریوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر، ایس ایس پی سکھر و دیگر مقر...
تھانہ آباد نے دوران گشت کنڈو واہن لنک روڈ پر کسی واردات کے ارادے سے کھڑے تین نامعلوم مشکوک افراد
پریس ریلیز
سکھر پولیس
ایس ایچ او تھانہ آباد نے دوران گشت کنڈو واہن لنک روڈ پر کسی واردات کے ارادے سے کھڑے تین نامعلوم مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم عرض محمد ولد محمد بخش میرانی سکنہ شکار پور زخمی ہوگیا۔
ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول اور دو عدد گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ دیگر دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی ملزم کو علاج کے لیے سول اسپتال سکھر داخل کرایا گیا۔
آب...
ایک عدد مسروقہ ٹریکٹر برآمد
پریس ریلیز
سکھر پولیس
ایس ایچ او مبارک پور نے ایک کارروائی کے دوران مدعی جمال الدین ولد اللہ بخش سکنہ گھٹی تعلقہ پنوعاقل کی درخواست پر دو ملزمان حمیر اور حبیب اللہ ولد فقیر محمد ملک سکنہ گھٹی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ ٹریکٹر برآمد کرلیا ہے۔
ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان سکھر پولیس
اپنی بھابھی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا۔
مورخہ:
18-5-2025
پریس ریلیز
سکھر پولیس
تھانہ سانگی کی حدود گوٹھ امیر بخش کلہوڑو میں دیور نے اپنی بھابھی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا۔
ایس ایچ او تھانہ سانگی نے قتل کے مرکزی ملزم مقتولہ کے دیور عاشق ولد عبدالرسول کلہوڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم سے تفتیش جاری ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان سکھر پولیس