Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سال 2025 میں ٹنڈوالھیار پولیس کی کارکردگی
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی مدبرانہ قیادت میں ضلع ٹنڈوالھیار پولیس نے سال 2025 کے دوران جرائم کے خلاف فیصلہ کن اور منظم کارروائیاں کرتے ہوئے امن و امان کے قیام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔*
ایس ایس پی سید سلیم شاہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا و ماوا فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور مفرور ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی گئیں.
🔹*ٹنڈوالھیار پولیس نے مؤ...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر ٹنڈوالھیار پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں* *ٹنڈوالھیار پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے متعدد مقدمات درج کر لیے۔* *کُل برآمدگی:* 40 لیٹر دیسی شراب 5430 عدد گٹکا 29 کلو خام مال 750 عدد مین پڑی 13 ملزمان گرفتار 10 مقدمات درج
*ڈاسوڑی پولیس کی کارروائی*
ایس ایچ او ڈاسوڑی نے شراب فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں 01 مقدمہ درج کیا گیا۔
گرفتار ملزم: 1. قادر بخش عرف قادرو ولد جمعوں
*Crime No: 49/2025*
*سنجر چانگ پولیس کی کارروائی*
ایس ایچ او سنجرچانگ نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 550 عدد گٹکا برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔...
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے کرسمس کے موقع پر مختلف چرچز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔*
اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور خوشی کے اس پرمسرت موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔ انہوں نے چرچ انتظامیہ اور مسیحی برادری کے نمائندگان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کے احکامات پر ضلع بھر کے تمام گرجا گھروں، عبادت گاہوں اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
قائدِ اعظمؒ ڈے کے موقع پر ہونے والی ریلیوں اور تقریبات کو بھی مکمل اور فول پروف سیک...
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر ضلعی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں* *ٹنڈوالھیار پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے امتناع منشیات کے تحت مقدمات درج کر لیے۔* *کُل برآمدگی:* 200 لیٹر دیسی شراب 1005 گرام چرس 100 عدد مین پڑی 30 کلو خام مال 04 ملزمان گرفتار 03 مقدمات درج
*عمر ساند پولیس کی کارروائی*
ایس ایچ او عمر ساند نے شراب فروشی میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 200 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں 01 مقدمہ درج کیا گیا۔
گرفتار ملزمان: 1. میرم ولد اندھو
2. ڈیوو ولد ترسی
*Crime No: 120/2025*
*اے سیکشن پولیس کی کارروائی*
ایس ایچ او اے سیکشن نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1005 گرام چرس برآمد کی گئی۔