Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی جانب سے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف واضح احکامات و ہدایات پر گزشتہ روز نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے پر موٹر سائیکل اسکواڈ کے بہادر و نڈر پولیس کے جوانوں کی بروقت کاروائی کو سراہا اور شاباش دی ہے۔ گزشتہ روز ایک شہری بینک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ اچانک دو مسلح ڈکیت موٹر سائیکل سواروں نے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی، اسی دوران گشت پر مامور موٹر سائیکل شاہین فورس کے جوان بروقت موقع پر پہنچ گئے۔
30 *اکتوبر - 2025*
*پریس ریلیز*
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین فورس پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی، اور بڑی بہادری و دلیری سے ایک ڈاکو کو مار گرایا، جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو زخمی حالت میں پکڑا۔
*ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے کہا کہ اس پولیس مقابلے میں بہادری کا مظاہرہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام پاکستان پولیس میڈل کیلئے تجویز کیا جائیگا۔* ...
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر روانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ سرچ آپریشن۔
*DATE.30 OCTOBER 2025*
امشب تھانہ اورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی اورنگی کی زیرنگرانی ایس ایچ او اورنگی اور مون آباد ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجا...
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں روانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروش، گٹکا ماوا فروش و سپلائرز و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ/سرچ آپریشن۔
DATED: 29 OCTOBER-2025
امشب تھانہ پیرآباد کے علاقے محمد پور اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا جارہا ۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او منگھوپیر کی...
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر گٹکا ماوا فروشوں و سپلائرز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
DATED: 27 OCTOBER-2025
ویسٹ، تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھٹو چوک کے قریب کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 3060 پڑیاں گٹکاماوا (204 کلو سے زائد) اور فروختگی کے رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندرج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں حسین ولد محمد جعفر اور محمد فہد ولد وقار عظیم شامل ہیں۔
ترجما...
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کے سخت احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری
مورخہ: 26 اکتوبر 2025
ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے میاں والی کالونی کے قریب کاروائی کرکے ملزم سہیل عباس ولد شیر علی کو گرفتار کیا
گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی