Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کے احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر زون ویسٹ میں روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں، گٹکا ماوا فروش وسپلائرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ/سرچ آپریشن۔
DATED: 07 SEPTEMBER2025
امشب بھی تھانہ مومن آباد کے علاقے ایرانی کیمپ اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی اورنگی کی زیرنگرانی ایس ایچ او مومن آباد اور اورنگی ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دیئے ۔
...
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب, ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے قتل و اقدام قتل میں ملوث مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اہم احکامات و ہدایات کی روشنی میں تھانہ پیر آباد کی کاروائی۔
Dated: 03 Oct-2025
تھانہ پیرآباد پولیس نے قتل و اقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری و مطلوب خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیڈیز پولیس کی مدد سے کاروائی کرکے *ملزمہ شازیہ زوجہ ابراہیم* کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمہ تھانہ پیرآباد کے مقدمہ الزام نمبر 732/2023 بجرم دفعہ 302/324/34 میں اشتہاری تھی۔
گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی
ڈی آئی جی ویسٹ زون کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر گزشتہ شب تھانہ مومن آباد کے علاقے سیکٹر 11 نزد جنت البقی قبرستان کے قریب پولیس کا مسلح ڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ
October - 03, 2025
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 زخمی حالت میں جبکہ 01 بلا ضرب سمیت تین ملزمان گرفتار۔
شناخت ملزمان
1۔ کامل ولد محمد یعقوب (زخمی)
2۔ علی داد ولد خلیل (زخمی)
3۔ شاہ زیب ولدتاج محمد (بلا ضرب) کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزم سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
...
آئی جی پی صاحب سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی و ڈی آئی جی ویسٹ زون کے مضر صحت گٹکا ماوا سپلائرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد اسحاق مغل اور ان کی ٹیم کی کارروائی
October - 02, 2025
افسران بالہ کی ہدایات کی روشنی میں کاروائی کے دوران متعدد مقدمات میں ملوث عادی ملزم مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزم کو پیٹرولنگ کے دوران پولیس نےحراست میں لیا۔
گرفتار شدہ ملزم کی شناخت رئیس احمد ولد نور علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آئی آر پرسن ہے۔
ملزم کے قبضے سے کافی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 343/2025 بجرم دفعہ 4/8(I) گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ نارتھ ناظم آ...
ڈی اٸی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر گزشتہ شب تھانہ مومن اباد کی حدود میں پولیس کا ڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ
October - 01,2025
ڈکیتوں کو موٹر سائیکل پر بمقام نزد الفتح قبرستان سیکٹر 10 اورنگی ٹاؤن فرار ہوتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ میں ایک ڈکیت تقی محمد ولد شکیل زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔
جس کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور 03 راؤنڈ زندہ و ایک عدد موٹرسائیکل نمبری KPQ-9904 میکر سپر پاور 70 جو کہ تھانہ اقبال مارکیٹ سے چوری شدہ ہے برامد کی گٸی۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
...