Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق حیدری مارکیٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش گرفتار
مورخہ: 07 مارچ 2025
حیدری مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش آصف عرف توری اور اشرف عرف ٹوپہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھے اور ان کے قبضے سے 106 گرام آئس برآمد کی گئی۔
ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے حکم و احکامات کے تحت، ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرلیا۔
مورخہ: 04 مارچ 2025
تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی قیام الدین کی شکایت پر کارروائی کی، جسے پرچی اور فون کال کے ذریعے بھتہ دینے پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شہری کے بھتیجے سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزم جاوید سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ احمد رضا، جو متاثرہ شہری کا بھتیجا اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ ہے، نے اپنے...
آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ/سرچ آپریشن۔
مورخہ: 04 مارچ 2025
ویسٹ، تھانہ پیرآباد کے مختلف علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن۔
سرچ آپریشن پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی، قصبہ کالونی اور میاں والی کالونی کے علاقوں میں کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے ٹارگیٹڈ گھروں کی تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس پی منگھوپیر کی زیرنگرانی ایس ایچ او پیرآباد ہ...
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ویسٹ پولیس کی دو کارروائیوں میں 5 موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل اور اسپیئر پارٹس برآمد۔
مورخہ: 03 مارچ 2025
تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس
چشتی نگر میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار۔
چوری شدہ موٹرسائیکل KMS-4978 کے پارٹس برآمد۔
مقدمہ الزام نمبر 939/2024 تھانہ منگھوپیر میں درج۔
ملزمان: محمد عزیز ولد عقیل، اکرم ولد محمد اکرام۔
*رضویہ سوسائٹی کی حدود سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی رضویہ پولیس نے ڈھونڈ نکالی*
مورخہ: 03 مارچ 2025
بچی طاہرہ دختر منٹھار علی مسرت سینیما کابلی بازار سے ملی ہے
بچی کے گھر والوں نے افطار کے بعد رضویہ سوسائٹی پولیس کو بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی جسکے بعد پولیس نے بچی کی تلاش شروع کی
بچی کو چند گھنٹوں میں ڈھونڈ کر اسکی والدہ اور سگے بھائی عمر فاروق کے حوالے کردیا گیا ہے
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی