Press Releases

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر ایس ایچ او وومین کی بہترین کارروائی، اغوا میں ملوث گروہ کے 6 ملزمان گرفتار، مغویہ کا کمسن بیٹا بازیاب۔

ایک سال قبل مسمات آرزو اور اس کے کمسن بیٹے یاسین (عمر تقریباً 5/6 سال) کو اغوا کر کے مبلغ 3 لاکھ روپے کے عیوض ضلع قمبر شہدادکوٹ کے رہائشی حاجن عرف حاجی ماچھی کو فروخت کر دیا گیا تھا، جہاں انہیں مختلف مقامات پر منتقل کر کے حبسِ بے جا میں رکھا گیا۔

چند روز قبل مغویہ مسمات آرزو کسی طرح ملزمان کے قبضے سے نکل کر تھانہ وومین پہنچیں اور رپورٹ درج کرائی کہ ان کا کمسن بیٹا یاسین تاحال ملزمان کے قبضے میں ہے۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے ایس ایچ او وومین پ...

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی قیادت میں ضلع ٹنڈوالھیار میں سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی جبکہ ضلع ٹنڈوالھیار میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سرچ آپریشن مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ ٹنڈوالھیار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ کُل برآمدگی: ▪️ 715 گرام چرس ▪️ 220 لیٹر دیسی شراب ▪️ 680 عدد مین پڑی ▪️ 08 ملزمان گرفتار ▪️ 08 مقدمات درج

 اے سیکشن پولیس کی کاروائی
انچارج مددگار اور ایس ایچ او اے سیکشن نے  منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 510 گرام چرس برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
گرفتار ملزم: 1 الھڈنو عرف ڈنو ولد فدا حسین 

Crime No: 90/2026

ایس ایچ او بی سیکشن نے منشیات اور شراب فروشی میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 205 گرام چرس، 190 لیٹر دیسی شراب اور 410 عدد مین پڑی  برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں 03 مقدمات درج کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالھیار نور مصطفیٰ لغاری صاحب اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے یومِ شہادت حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر ضلع ٹنڈوالھیار میں حیدری امام بارگاہ راھب پاڑے سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مرکزی جلوس سمیت دیگر جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جلوسوں کے روٹس اور اطراف میں پولیس کی مسلسل گشت جاری ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر بھی خصوصی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

جلوس کے روٹس پر واقع عمارتوں کی روف ٹاپس پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

اس...

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے یومِ شہادت حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر ضلع ٹنڈوالھیار میں حیدری امام بارگاہ راھب پاڑے سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مرکزی جلوس سمیت دیگر جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جلوسوں کے روٹس اور اطراف میں پولیس کی مسلسل گشت جاری ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر بھی خصوصی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

جلوس کے روٹس پر واقع عمارتوں کی روف ٹاپس پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

اس کے علاوہ...

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر یومِ شہادت حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر ضلع ٹنڈوالھیار میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں اپنی مقررہ منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مرکزی جلوس سمیت دیگر جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جلوسوں کے روٹس اور اطراف میں پولیس کی مسلسل گشت جاری ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر بھی خصوصی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی ہدایت پر پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

ٹنڈوالھیار پولیس عوام کے...

© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.