Press Releases

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی قیادت میں ضلع ٹنڈوالھیار میں سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی جبکہ ضلع ٹنڈوالھیار میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سرچ آپریشن مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ ٹنڈوالھیار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ کُل برآمدگی: ▪️ 380 لیٹر دیسی شراب ▪️ 1310 عدد مین پڑی ▪️ 100 عدد گٹکا ▪️ 08 ملزمان گرفتار ▪️ 08 مقدمات درج


ایس ایچ او وومین کی بہترین کاروائی
 ایس ایچ او وومین نے تھانہ بکیرا شریف کی حدود میں دیسی شراب کی بٹھی پر کارروائی کر کے شراب فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے 380 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں  مقدمہ درج کیا گیا۔
گرفتار ملزم: 1 دھارو ولد پربھو  

Crime No: 31/2026

 بی سیکشن پولیس کی کاروائی
 ایس ایچ او بی سیکشن نے منشیات فروشی میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 460 عدد مین پڑی برآمد کر کے س...


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر ضلع بھر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مساجد، امام بارگاہوں پر ٹنڈوالھیار پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات سخت، اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کا سلسلہ جاری


⏪ رمضان المبارک کی مناسبت سے ضلع بہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

⏪ تراویح کے وقت ضلع بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی سکیورٹی پلان کے مطابق پولیس نفری کی تعیناتی یقین بنائی جا رہی ہے۔

⏪ ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کے احکامات پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر  اسنیپ چیکنگ میں موٹر سائیکلوں، رکشہ، مسافر وین، بس و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو تلاش ایپ ڈوائز کے ذریعے چیک کیا گیا۔

⏪ سکیورٹی اقدامات ا...


ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی سربراہی میں ضلع بھر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مساجد، امام بارگاہوں پر ٹنڈوالھیار پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات سخت

⏪ رمضان المبارک کی مناسبت سے ضلع بہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

⏪ تراویح کے وقت ضلع بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی سکیورٹی پلان کے مطابق پولیس نفری کی تعیناتی یقین بنائی جا رہی ہے۔

⏪ سکیورٹی اقدامات اور اسنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پوش نہ ہو سکے۔ 
 


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت نصب کیمروں کی مانیٹرنگ اسکرین کے ذریعے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


⏪ ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور پولیس نفری کو الرٹ رہنے اور اپنی ذمہ داریاں فرض شناسی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

⏪ ایس ایس پی کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کا سلسلہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

⏪ تراویح کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی س...


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے پولیس کانسٹیبل راوت خان لنڈ کی فوتگی پر تعزیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 

⏺️ ضلع ٹنڈوالھیار کے تعینات پولیس کانسٹیبل راوت خان لنڈ کا گزشتہ روز قضائے الہی سے فوت ہوگیا تھا (انا للّٰہ وانا الیہ راجعون)  ایسی افسوس ناکہ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی غم کی اس گھڑی میں ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے پولیس کانسٹیبل کے گھر تعزیت کے لئے گئے،  فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت و درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر کے لئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ  غم کی گھڑی میں تمام محکمہ پولیس  آپ کے دکھ میں برابر شریک اور آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔
 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.