Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے یومِ شہادت حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر ضلع ٹنڈوالھیار میں نکلنے والے ماتمی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے اور اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔
ایس ایس پی سید سلیم شاہ نے جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے منتظمین سے اپیل کی کہ جلوس کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ یوم...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر یومِ شہادت حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ضلع کے مختلف مقامات سے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جبکہ مختلف امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر مجالس بھی منعقد ہوں گی۔
مساجد، امام بارگاہوں، عبادتگاہوں، مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 612 سے زائد پولیس افسران و جوان خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ رزرو پلٹون کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ماتمی جلوسوں اور مجالس کی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی انتظامات کی...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی قیادت میں ضلع ٹنڈوالھیار میں سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی جبکہ ضلع ٹنڈوالھیار میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سرچ آپریشن مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ ٹنڈوالھیار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ کُل برآمدگی: ▪️ 2770 گرام چرس ▪️ 1060 عدد مین پڑی ▪️ 20 کلو خام مال ▪️ 05 ملزمان گرفتار ▪️ 06 مقدمات درج
سی آئی اے اور بکیرا شریف پولیس کی کارروائیاں
انچارج سی آئی اے اور ایس ایچ او بکیرا شریف نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1300 گرام چرس اور 400 عدد مین پڑی برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں 02 مقدمات درج کیے گئے۔
گرفتار ملزم بنام: 1 کرم ولد نور خان
Crime No: 33,34/2026
ڈاسوڑی پولیس کی کاروائی
ایس ایچ او ڈاسوڑی نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1470 گرام چرس برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدم...
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر ضلع بھر میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر سنیپ چیکنگ اور کومبنگ آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلے میں ضلع کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں، سرکاری و نجی تنصیبات، رہائشی علاقوں اور حساس مقامات پر سخت ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان مقامات پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی جدید ڈیجیٹل ڈیوائسز کے ذریعے باریک بینی سے تصدیق اور چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ٹنڈوالھیار پولیس کی جانب سے غیر قانونی افغان باشندوں، اسلحہ کی نمائش، غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں (ٹنٹڈ گلاسز)، بلیو لائٹس اور فلیش لائٹس کے غیر قانونی استعمال کے خلاف قلم 550 کے تحت بلا امتیاز قانونی کارروائیاں...
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او سٹی اور ایس ایچ او اے سیکشن نے ٹنڈوالھیار سٹی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل پر پٹرولنگ کی۔ اس دوران شہر کے اہم بازاروں، مساجد، امام بارگاہوں اور عوامی مقامات کا دورہ کیا گیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
پٹرولنگ کا مقصد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔
ٹنڈوالھیار پولیس عوام کے جان و مال کے ت...