Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی ٹنڈوالھیار آمد
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے ٹنڈوالھیار آمد پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار جناب سید سلیم شاہ کی جانب سے زیرِ تعمیر ماڈل تھانہ اے سیکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے منصوبے کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی جانب سے مددگار اینڈ سیف سٹی پروجیکٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول آفس کا افتتاح کیا گیا۔
<...
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نمازِ جمعہ المبارک کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات.
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور نمازِ جمعہ المبارک کے موقع پر ضلع بھر میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
⏪ رمضان المبارک کی مناسبت سے ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
⏪ جمعۃ المبارک کے موقع پر ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی سکیورٹی پلان کے تحت پولیس نفری کی تعیناتی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
<...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی قیادت میں ضلع ٹنڈوالھیار میں سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی جبکہ ضلع ٹنڈوالھیار میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سرچ آپریشن مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ ٹنڈوالھیار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ کُل برآمدگی: ▪️ 8910 عدد گٹکا ▪️ 200 عدد مین پڑی ▪️ 05 ملزمان گرفتار ▪️ 03 مقدمات درج
بی سیکشن پولیس کی کاروائی
ایس ایچ او بی سیکشن نے منشیات فروشی میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8360 عدد گٹکا برآمد کیا اور منشیت سپلائی میں استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ کو تحویل میں لے کر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
گرفتار ملزمان: 1 ممتاز علی ولد ذاکر حسین
2. محمد وسیم ولد محمد یونس
Crime No: 44/2026
نصر پور پولیس کی کارروائی
ایس ایچ او نصر پور نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 550...
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر تھانہ چمبڑ میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
افطار پارٹی کے موقع پر ایس ڈی پی او چمبڑ، ڈی ایس پی سی آئی اے، سب ڈویژن چمبڑ کے تمام ایس ایچ اوز اور پولیس اسٹاف نے شرکت کی۔
افطار پارٹی کا مقصد ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت لمحات میں پولیس افسران و جوانوں کے باہمی محبت، اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا تھا۔
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے دکیتی کیس میں گرفتار ملزمان کے متعلق پریس کانفرنس
مورخہ 26.01.2026 کو فریادی بھرت کمار مھیشوری رپورٹ درج کرائی کہ چمبڑ شہر میں راستے میں 02 نامعلوم ملزمان مجھ سے ہتھیاروں کے زور پر 2500000 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کے احکامات پر ایسی اطلاع موصول ہوتے ہی نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او چمبڑ، ایس ایچ او چمبڑ اور ڈیجیٹل انویسٹی گیشن سیل نے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس نیٹ ورک کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے کیس کو چند...