Press Releases

جناب آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ مؤثر انداز میں جاری ہے۔

ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں تمام ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اسنیپ چیکنگ کر رہے ہیں۔

⏺️ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر تلاش ایپ کے ذریعے سخت چیکنگ کی گئی، جس دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔

⏺️ Read More


*ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی ہدایات پر ایس ایچ او مشائخ ہوتی نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔*

تھانہ مشائخ ہوتی کی حدود میں گزشتہ روز شریمتی رام بائی کولہی کو اس کے شوہر نے کوڈر کے وار سے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

👈 پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا آلۂ (کوڈر) بھی برآمد کر لیا ہے۔

👈 Read More


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جاری کردہ ہدایتوں پر قتل کیس میں ملوث ملزم کے کیس کی تفتیش اور پراسیکیوشن کے فرائض کو پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے سے مجرم کو کیفر کردار پہنچانے میں بہترین کامیابی۔ 👈 تھانہ بکیرا شریف کے کرائم نمبر 31/2024 میں گرفتار مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔

تفصیلات کے مطابق

⏪ تھانہ بکیرا شریف کی حد گائوں کانبھو خان ماچہی میں 17 ماہ قبل مجرم نے اپنی زوجہ مسمات لعلاں عمر 19/20 سال کو قتل کیا تھا۔

👈 جس کی رپورٹ مقتول کے بھائی علی نواز ولد الھڈنو ماچہی کی مدعیت میں داخل کر دی گئی تھی۔

...


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جاری کردہ ہدایتوں پر نارکوٹکس میں ملوث ملزم کے کیسز کی تفتیش اور پراسیکیوشن کے فرائض کو پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے سے مجرمان کو کیفر کردار پہنچانے میں بہترین کامیابی۔ 👈 تھانہ بی سیکشن کے کرائم نمبر 145/2024 میں گرفتار مجرم کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔

تفصیلات کے مطابق

⏪ تهانه بی سیکشن کی حدود میں 01 سال قبل ایس ایچ او بی سیکشن نے چرس فروش ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

👈 گرفتار مجرم کے قبضے سے 7 کلو 84 گرام برآمد کر کے مجرم کے خلاف تھانہ بی سیکشن پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا تھا...


آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی حیدرآباد جناب طارق رزاق دھاریجو کی ہدایت پر ٹنڈوالہیار پولیس کا منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، کچی شراب، گٹکا، مین پُڑی، روپوش و اشتھاری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری 👈 510 گرام چرس 👈 540 عدد مین پڑی 👈 750 عدد گٹکا 👈 09 ملزمان گرفتار سرکار کی مدعیت میں 08 مقدمات درج۔

انچارج سی آئی اے، انچارج مددگار اور ایس ایچ او اے سیکشن کی مشترکہ کارروائیاں، منشیات فروشی میں ملوث 05 گرفتار ملزمان کے قبضے سے 510 گرام چرس، 250 عدد مین پڑی اور 430 عدد گٹکا برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں ملزمان پر 05 مقدمات درج کر دیے گئے۔

گرفتار ملزم بنام:1- اسماعیل ولد غلام علی عرف علی کاکو

2۔ در محمد ولد نور محمد

3۔ امامت علی ولد شادی خان

4- ایاز ولد محبت

5۔ عبید ولد فیصل

*Crime No: 338,339,341,343,344/2025*

...
                        </p>
                        <div class= Read More


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.