Press Releases

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے تعلقہ جھندو مری سے ٹرانسفر ہونے والے ایس ڈی پی او شہاب الدین عمرانی کے اعزاز میں فیئر ویل پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے ایس ڈی پی او شہاب الدین عمرانی کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یادگار شیلڈ پیش، لونگی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہاب الدین عمرانی نے ضلع میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تقریب میں ضلع کے تمام پولیس افسران نے شرکت کی اور ایس ڈی پی او کی خدمات کو سراہتے ہوئے اجرک اور پھولوں کے گلدستے دیے۔


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کے احکامات پر جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں تحریک لبیک کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور مؤثر انتظامات کیے گئے

ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں ٹنڈوالھیار پولیس کی جانب سے ریلی کے تمام روٹس کو قناتوں سے بند کیا گیا، داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ ریلی کے شرکاء کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے بھاری نفری کو ڈیوٹی پر لگایا گیا۔

تحریک لبیک کے رہنماؤں اور ممبران نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر ٹنڈوالھیار پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس افسران و جوانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترج...


*ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی ہدایت پر چپ تعزیہ جلوس کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے*

ٹنڈوالھیار شہر میں نکالے جانے والے چپ تعزیہ جلوس کے موقع پر پولیس کی نفری تعینات رہی۔ ایس ایس پی سید سلیم شاہ نے جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔

چپ تعزیہ جلوس کی قیادت امداد حیدری اور مصدق حسین نے کی۔ جلوس پرامن ماحول میں اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے مواقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی...


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے حیدری مسجد میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔*

ایس ایس پی نے کہا کہ ضلع بھر میں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری پرامن ماحول میں اپنی مذہبی خوشیاں منا سکیں۔

👈 انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

👈 Read More


*ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کا ایس ڈی پی او سٹی کے ہمراہ راما پیر مندر کا دورہ کیا گیا*

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے راما پیر مندر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے مندر انتظامیہ سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مندروں اور دیگر مذہبی مقامات پر آنے والے عقیدت مندوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس کا فرض ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو یکساں تحفظ فراہم کیا جائے، تاکہ ضلع ٹنڈوالھیار میں امن و ہم آہنگی کا ماحول قائم رہے۔

مندر انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی سید سلیم شا...


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.