Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ مختلف کارروائیوں میں 06 ملزمان گرفتار - جن سے 340 لیٹرز کچی شراب ٹھرو، ایک پسٹل 3 عدد گولیاں، 10 کلو مین پوڑی چورا اور 120 عدد سفینہ گٹکا برآمد کرکہ مقدمات درج کرلیے۔ منشیات کی سپلائی میں زیر استعمال چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل کو پولیس تحویل میں
تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکینگ کارروائی 03 مین پوڑی گٹکا چورا سپلائر علی حسن ماچھی - شیراز ہاجانو - علی غلام لاشاری کو گرفتار کرلیا، چنگچی رکشہ میں سے 10 کلو مین پوڑی گٹکا چورا خام مال اور 600 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔ رکشہ کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
تھانہ بلڑی شاہ کریم
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کارروائی ایک ایکٹو ک...
چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس ضلع پولیس ٹنڈو محمد خان کی سخت اور فول پروف سیکیورٹی میں مقررہ راستوں پر رواں دواں ◼️ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے ڈی سی ٹنڈو محمد خان دھرمون بھوانی کے ہمراہ چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کے گزرگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات 19 صفر 1447 ھ 14 اگست 2025 کو چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس ٹنڈو محمد خان سٹی سومرا محلا سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوکر مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا.
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کا دورا کیا اس موقع پر ڈی سی ٹنڈو محمد خان بھی موجود تھے، پولیس ڈپلائمنٹ اور مجموعی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کی.
چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جلو...
چہلم شہدائے کربلا کی آمد - ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن جاری اپریشن میں ضلع بھر کے پولیس افسران، جوانوں، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز پولیس اسٹاف حصہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 12.08.2025 کو ایس ڈی پی او سب ڈیویژن ٹنڈو محمد خان عبدالروف ارباب کی سربراہی میں اپنے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر لا اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن جاری۔
کومبنگ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ضلع ٹنڈو محمد خان میں چہلم شہدائے کربلا کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے مرکزی جلوس اور امام بارگاہوں کے راستوں پر ہوٹلز، مسافر خانوں، بس اڈوں صرائے اور شہر کے...
جشنِ آزادی اور معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم پر ٹنڈو محمد خان پولیس کی جانب سے شاندار فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا
وطن عزیز پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں ٹنڈو محمد خان پولیس کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور رنگا رنگ فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
فیملی فیسٹیول میں ضلع پولیس کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس اسٹاف اور دیگر پولیس افسران و جوانوں سمیت شہریوں نے اپنے بچوں کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پرچم کشائی کے بعد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پاکستانی پرچم کو سلامی دی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا جبکہ پاکستانی پرچم اٹھائے شرکاء نے پر...
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ مختلف کارروائیوں میں 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا- جن سے 2 کلو سے زائد چرس اور 130 لیٹرز کچی شراب ٹھرو برآمد کرکہ مقدمات درج کرلیے گئے
تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی کا اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی ایک چرس سپلائر اسد عرف شداھ کمبھار کو گرفتار کرلیا جس سے ایک کلو 100 گرام چرس برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا - گرفتار ملزم عرصہ دراز سے منشیات چرس کے دھندے میں ملوث رہا ہے۔
تھانہ بلڑی شاہ کریم
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم کا اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی، ایک بدنام زمانہ چرس / آئیس سپلائر ایشور گجراتی کو گرفتار کرلیا جس سے ایک کلو 94 گرام چرس برآمد کرکہ مقدمہ...