Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کاروائی جاری ہے۔
مورخہ: 15 اکتوبر 2024
ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے فقیر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمران ولد گل محمد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چھینے گئے 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی 10 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
ترجمان میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کاروائی جاری ہے۔
تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد محسن اور عثمان کے نام سے ہوئی۔ برآمد ہونے والے سامان میں ایک 9mm Beretta پستول لوڈ میگزین بمعہ 2 راؤنڈ، موبائل فونز، پرس اور ایک ہونڈا 125 موٹر سائیکل (MNP-A22) شامل ہیں۔
مقدمہ الزام نمبر 543/24 بجرم دفعہ 392/397/34 درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 12 اکتوبر 2024
گلبرگ پولیس کی خفیہ اطلاع اور CCTV فوٹیج کی مدد سے کاروائی
دوکانوں کے تالے توڑ چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔
گرفتار ملزم کی شناخت آصف عرف ڈان ولد اکبر کے نام سے ہوئی
گرفتار ملزم کے قبضے مسروقہ سامان بھی برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزم گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں دوکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے میں ملوث تھا۔
گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلبرگ بلاک 12 میں ایک دوکان میں چوری کی جسکی CCT...
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کاروائی جاری ہے۔
مورخہ: 12 اکتوبر 2024
بلال کالونی پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
بلال کالونی پولیس نے سیکٹر فائیو ڈی نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جو مدعی مقدمہ سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی کوشش کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عمر مشتاق ولد مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پستول، لوڈ میگزین، چھینا ہوا موبائل فون، اور ایک چھنی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ، ملزم کے...
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 11 اکتوبر 2024
ویسٹ، تھانہ سرجانی (محبوب شہید چوکی) پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے ایک گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے سرجانی سیکٹر 4C میں محمد جنید شیخ نامی شہری کو لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے 2 پسٹلز، 7 موبائل فونز، شہری کا چھینا گیا بٹوہ اور نقدی برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان میں جنید ولد جاوید احمد، موسیٰ فرید ولد اصغر علی، ارباز ولد آغا اختر اور عدنان ولد حاکم علی شام...