Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں پولیس ٹریننگ کالج (PTC) سعید آباد میں تفتیشی افسران کے لیے ایک خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کورس کا مقصد شعبہ تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور آلات کے مؤثر استعمال سے متعلق افسران کو عملی آگاہی فراہم کرنا تھا۔
مورخہ: 19 مئی 2025
یہ کورس ڈی آئی جی پی ٹریننگ، پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد، ڈی آئی جی پی ویسٹ اور GIZ کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں کراچی کے مختلف تھانوں سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
کورس کے دوران IT انچارج ویسٹ زون ASI نوید باجوہ اور ان کی ٹیم نے افسران کو تفتیشی سافٹ ویئرز، تلاش ڈیوائس اور دیگر تکنیکی آلات کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ تربیتی سیشنز میں افسران نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سیکھنے کے اس موقع کو خوب سراہ...
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ویسٹ زون میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری—تھانہ مومن آباد اور تھانہ پیرآباد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مورخہ: 19 مئی 2025
تھانہ مومن آباد پولیس نے فقیر کالونی سیکٹر 10 میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمنان ولد محمد ابراہیم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 22 گرام آئس اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی۔
تھانہ پیرآباد پولیس نے پراچہ قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر خان ولد فضل معبود کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1050 گرام چرس اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان ویسٹ زون پ...
آئی جی پی سندھ پولیس جناب غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کومبنگ/سرچ آپریشن۔
مورخہ: 14 مئی 2025
ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کے علاقے گلشن توحید اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی منگھوپیر کی زیرنگرانی ایس ایچ منگھوپیر اور پیرآباد ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دیا۔
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ویسٹ زون میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 13 مئی 2025
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران عادی جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرمنل ملزم بلال ولد سلطان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
*ترجما...
آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کی خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کامبنگ/سرچ آپریشن ۔
مورخہ: 13 مئی 2025
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے غازی آباد مہاجر چوک اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی پاکستان بازار کی زیرنگرانی ایس ایچ اوپاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے...