Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے خاتون کو قتل اور ان کی معصوم بچی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مغوی بچی کو بازیاب کروالیا۔
مورخہ: 12 مئی 2025
ملزمان نے گزشتہ روز جام گوٹھ میں 35/40 سالہ نسرین زوجہ نصیب زادہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور ان کی 8 سالہ بیٹی ایمن کو اغواء کرکے لے گئے تھے۔
قتل اور اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 366/2025 بجرم دفعہ 363/302/114/34 ت پ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔
پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم نعمان ولد شیر خان کو گرفتار اور مغوی بچی کو بازیاب کیا۔
ملزمان نے منگھوپیر جام گوٹھ میں واقع پلاٹ کے تناز...
انتہائی مطلوب لسٹڈ منشیات فروش پولیس کی حراست میں۔ کافی مقدار میں منشیات (چرس) برآمد
مورخہ: 12 مئی 2025
جناب آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے منشیات فروشوں کے خلاف سخت احکامات و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر تھانہ سرجانی پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر یوسف المری گوٹھ میں کاروائی کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار تینوں ملزمان کے نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھے۔
گرفتار ملزمان سے تین کلو سے زائد ( *3184 گرام* ) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت احکامات پر گزشتہ شب تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔
مورخہ: 12 مئی 2025
گزشتہ شب متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ پولیس مقابلے کے بعد اسلحہ، چھینے گئے موبائیل فون و موٹر سائیکلز سمیت گرفتار
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں کاروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 02 موٹرسائیکلز پر سوار 05 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 02 چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکلز برآمد ہوئی۔
...
آئی جی پی سندھ پولیس جناب غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کومبنگ/سرچ آپریشن۔
مورخہ: 11 مئی 2025
ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے یارو گوٹھ اور جی اے سندھ چوک میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی سرجانی کی زیرنگرانی ایس ایچ او گلشنِ معمار، ایس ایچ او سرجانی ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانج...
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ATM سے چوری کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
مورخہ: 10 مئی 2025
ملزم نے 06 روز قبل سیکٹر 15 میں واقع نجی بینک کے ATM سے کیمرا، تاریں اور دیگر سامان چوری کیا تھا۔
موصولہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزم کو واضح طور پر ATM میں توڑ پھوڑ اور چوری کی واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم محمد نیاز ولد محمد ناصر کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے بوقت گرفتاری غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقدی اور موبائل فون بھی برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا ا...