Press Releases

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رازق دھاریجو کا آپریشن "بنیان مرصوص" میں پاکستان کی تاریخی فتح پر پروقار یوم تشکر تقریب میں خطاب

 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رازق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کہا ہے کہ معرکہ حق و باطل میں پاکستان کی تاریخی فتح اور بزدل دشمن بھارت کی ذلت آمیز شکست نے دنیا کو بتا دیا کہ جنگیں اسلحے سے نہیں حوصلوں سے لڑی جاتی ہیں۔ ہماری بہادر افواج پاکستان نے دشمن کو جس شرمناک شکست سے دو چار کیا، وہ تاریخ کا سنہرا اور لازوال باب ہے۔ عددی سبقت پر ناز کرنے والا بھارت ہماری افواج پاکستان کے ہمالیہ سے بلند حوصلوں کے سامنے مٹی کا ڈھیر بن گیا یہ وہ لمحہ تھا جب دشمن کی چالاکیاں، سازشیں اور جارحیت سب خاک میں مل گ...


ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کا ماڈل پولیس اسٹیشن ہٹڑی کا دورہ، تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار پر خصوصی توجہ

پٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے ہمراہ ماڈل پولیس اسٹیشن  ہٹڑی کا دورہ کیا اور تعمیراتی امور، معیار اور تعمیرات میں استعمال ہونے والے میٹیریل سمیت دیگر امور کا معائنہ کیا ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج  نے کنسٹرکشن انجینئرز اور عملے کو جاری  تعمیراتی کاموں کو اعلی معیار کے ساتھ ساتھ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔


ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کا آئی جی سندھ کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رازق دھاریجو حیدرآباد رینج نےآئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے مرحومہ کی وفات کو اہل خانہ کے لئے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے   مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا بھی کی۔