Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
یومِ شہداء پولیس: شہدائے سندھ پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں — ڈی آئی جی حیدرآباد رینج
شہدائے سندھ پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی تاریخ شہداء کے مقدس لہو سے لکھی گئی ہے جنہوں نے قانون کی حکمرانی، امن و امان کے قیام، دہشتگردی کے خاتمے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہر محاذ پر بہادری سے فرائض انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے "یومِ شہداء پولیس" کے موقع پر ایک مقامی ہال میں منعقدہ پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تق...
منشیات کیسز میں قانونی بہتری اور نئے آرٹیکلز 2024 کی تشریح پر ایک روزہ تربیتی سیمینار
منشیات کے مقدمات میں قانونی بہتری و نئے آرٹیکلز 2024کی تشریح پر ایک روزہ تربیتی سیمینار
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رازق دھاریجو حیدرآباد رینج کی ہدایت پر شہید واحد بخش آڈیٹوریم میں حیدرآباد رینج کے انویسٹی گیشن افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لئے تربیتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا
سیمینار میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی اور نئے قانونی نکات سے افسران کو آگاہ کرنے کیلئے قانونی ماہرین ڈی پی پی احمد رضا صدیقی، ا...
حیدرآباد رینج میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے امن کمیٹی کا اجلاس
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے عدم برداشت کا شکار معاشرے اخلاقی پستی کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کلب میں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اسٹینڈنگ آرڈر اور انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس کے احکامات کی روشنی میں تشکیل کردہ رینج لیول کی امن کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید کہا کہ ایک...
منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس: ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس، سخت کارروائیوں کی ہدایت
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کہا ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہر افسر و اہلکار اپنا کردار ادا کرے، منشیات بشمول آئس، ہیروئن اور چرس کے سوداگروں کے خلاف بلا تفریق سخت ترین کاروائیاں کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباس کانفرنس ہال ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج میں پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو ، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خا...
"ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو اور کمشنر بلال میمن کی درگاہ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی پر حاضری — زائرین کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ"
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے ڈویژنل کمشنر بلال احمد میمن کے ہمراہ سندھ کے عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی اور ان کے والد گرامی سید حبیب شاہ کے مزارات پر حاضری دی اور درگاہ پر سیکیورٹی انتظامات چیک کئے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج درگاہ پر آنے والے زائرین و عقیدت مندوں کی حفاظت کے لئے قائم کنٹرول روم بھی گئے اور CCTV کیمروں کی مدد سے درگاہ کے مختلف حصوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ(عارضی چارج مٹیاری) بھی موجو...