Press Releases

ی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے پولیو کے خاتمے کی کامیاب مہم 2025 کے لیے پولیس، اماموں اور مدارس کو متحرک کیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج نے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو   ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کی مورخہ 03 فروری 2025 سے 09 فروری 2025  تک شروع ہونے والی 7 روزہ قومی مہم کی کامیابی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لئے  نہ صرف پولیس نے بلکہ علاقے کی مساجد کے پیش امام صاحبان اور مدارس  کے مدرسین نے بھی پولیو کے حفاظتی قطروں کی افادیت و اہمئیت کے متعلق اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نمازیوں اور اہل محلہ کو پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ...


ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے شب معراج کے لیے سیکیورٹی بڑھانے، مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور قبرستانوں پر اضافی پولیس تعینات کرنے کا حکم دیا۔

  ڈی  آئی  جی  پی حیدرآباد رینج   نے شب معراج کے روح پرور موقع پر حیدر آباد رینج  میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی مساجد و امام بارگاہوں مزارات، مرکزی قبرستانوں پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کے لئے رینج کے تمام  ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کردیں۔

  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے شب معراج کی مناسبت سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں پولیس حفاظتی اقدامات کو غیر معمولی و فول پروف بنانے، ون وہیلنگ کی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارر...


ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا جس میں ایس ایس پیز نے اپنے اضلاع میں جرائم کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور قانون کے نفاذ پر بریفنگ دی۔

 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رازق دھاریجو حیدرآباد رینج کی سربراہی میں امن و امان اور دیگر پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں حیدرآباد رینج سے تعلق رکھنے والے تمام ایس ایس پیز نے شرکت کی ایس ایس پیز نے اپنے اپنے اضلاع میں جرائم کی روک تھام، شہریوں کو فراہمی تحفظ اور قانون کی بالا دستی کے ضمن میں کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ 

 ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے  امن و امان کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹس کا جائزہ لیا انہوں نے جرائم کے سدباب اور...


ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو کی قیادت میں حیدرآباد رینج پولیس نے 273 بڑے جرائم پیشہ گروہوں کا قلع قمع کیا۔


 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج کی سربراہی میں رینج پولیس نے جہد مسلسل اور اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکووں ، رہزنوں، نقب زنوں، چوروں اور وہیکل و موٹر سائیکل لفٹرز و اسنیچرز کے 273 بڑے گینگز کا خاتمہ کیا۔ 

 حیدرآباد رینج کے مختلف اضلاع کے تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ 456 پولیس مقابلے ہوئے جن میں سب سے زیادہ پولیس مقابلے ضلع حیدرآباد 167 شامل ہیں۔ 

 پولیس مقابلوں میں 45ڈاکوہلاک۔ 

حیدرآباد...


ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ایس ایس پیز کو نئے سال کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ، ہنگامہ آرائی اور ون ویلنگ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت حفاظتی اور قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے سال نو کی آمدکے موقع پر  حیدرآباد رینج کے تمام ایس ایس پیز کو فول پروف اورجامع پولیس حفاظتی اقدامات مرتب کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال نوکی آ مد کےموقع پرہوائی فائرنگ ہلڑ بازی اور ون ویلنگ  کرنےوالےشرپسند  عناصر پرکڑی نظر  رکھی جائےاور ان  کی روک تھام کے لئے سخت ترین قانونی اقدامات کیےجائیں - 

  سال نو کی آمد کے  موقع پر  مسیحی   برادری  اپنے  عقائد  کے مطابق چرچز اور عبادات گاہوں میں31 دسمبر اور یکم جنوری کی...


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.