Press Releases

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے حضرت پیر شیر محمد شاہؒ کے 98ویں عرس مبارک کے موقع پر لگنے والے سالانہ میلے میں شرکت کی گئی۔

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ میلے کے دوران آنے والے زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔

 

⏪ عرس کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ درگاہ کے اردگرد داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

 

⏪ درگاہ کے گادی نشین پیر چھٹن شاہ نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک پیش کر کے خراجِ تحسین پیش کیا۔

<...


ٹنڈوالھیار میں سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے ایس ایس پی سید سلیم شاہ کی زیر صدارت شہید شیر محمد کانفرنس ہال میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہر کے کاروباری برادری، سماجی رہنماؤں، معزز شہریوں اور پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اجلاس کے دوران شہر کے تمام مرکزی چوراہوں، بازاروں، شاہراہوں اور تجارتی مراکز پر جدید سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق تفصیلی پلان پیش کیا گیا۔

 

ایس ایس پی سید سلیم شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ٹنڈوالھیار کو محفوظ اور پرامن شہر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس نظام کے تحت شہر کی نگرانی مؤثر انداز میں ممکن ہوگی، جس سے جرائم کی روک تھام اور فوری کارروائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 

⏪ شرکاء نے ایس ایس پی ٹنڈو...


Public Service Message

A Public Service Message by Sindh Police 🚨 


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے سب انسپیکٹر محمد اسحاق بہرانی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

👈 ایس ایس پی ٹنڈوالہیار نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپیکٹر کی خدمات اور نمایاں کارکردگی کو سراہا۔

 

👈 تقریب کے موقع پر ایس ایس پی نے رٹائرڈ ہونے والے سب انسپیکٹر کو اجرک اور یادگار شیلڈ پیش کی جبکہ دیگر افسران نے اجرک پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

👈 ایس ایس پی نے ریٹائر ہونے والے سب انسپیکٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دوسروں کو بھی ایسے ہی محنت کرنے کی تلقین کی اور نیک تمنائوں کے ساتھ الوداع کیا.


ٹنڈوالہیار کے شہریوں کے لیئے پیغام

غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو رجسٹرڈ کروائیں۔

بصورت دیگر غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو سیکشن 550 کے تحت تحویل میں لیا جائے گا


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.