Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تھانہ تعلقہ کی حدود گاؤں ماسٹر حیدر زئور میں چند روز قبل ایک غیر مسلم لڑکی کی خودکشی کے معاملے کا ڈراپ سین - لڑکی کا شوہر قاتل نکلا
تفصیلات کے مطابق مورخہ 22 ستمبر کو گینو نامی شخص نے تھانہ تعلقہ پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بھن گلابی راوڑی نے خودکشی کی ہے۔
بعد ازاں ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ لاش کو سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرکہ تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے خفیہ طور پر تفتیش شروع کردی۔
ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نے اپنے دیگر اسٹاف کے ہمراہ ہیومن انٹیلیجنس اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاملے...
ٹنڈو محمد خان پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک ایکٹو کرمنل سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ پسٹل، 03 عدد گولیاں، 520 گرام چرس، 4000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلی جبکہ مین پوڑی سپلائی میں استعمال ہونے والی سوک کار پولیس تحویل میں لے لی گئی۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
تھانہ ملاکاتیار
ایس ایچ او تھانہ نے گزشتہ روز دوران گشت اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ایک ایکٹو کرمنل حیدر ملاح کو غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور 3 عدد گولیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ ملاکاتیار پہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید...
◼️ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے اپنے آفیس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا ◼️ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت و لاپرواہی برتنے والوں کو محکمانہ سزائوں کے احکامات جاری
اردلی روم میں ضلع ٹنڈو محمد خان کے مختلف تھانوں، پولیس ہیڈکوارٹر، چوکیوں اور دیگر یونٹس سے ٹوٹل 64 پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے.
ایس ایس پی صاحب کے سامنے پیش ہونے والوں کے مسئلے و مسائل سنے گئے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ دیگر پولیس آفیسرز و اہلکاروں سے ان کو دیے گئے شوکاز نوٹس کے متعلق جواب طلب کیے گئے اور ان کا موقف سنا گیا۔
جن میں سے 31 پولیس افسران و اہلکاروں کو فرائض میں غفلت برتنے پر محکمانہ سزا (سینشور مائنر پنشمینٹ) دی گئی، 19 افسران و اہلکار...
ٹنڈو محمد خان پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 ایکٹو کرمنلز اور 2 عورت مین پوڑی سپلائرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 2 عدد غیر قانونی اسلحہ پسٹل، 07 عدد گولیاں اور 1500 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلی۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
تھانہ ٹنڈو غلام حیدر
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ایکٹو کرمنل اشتہاری عیدو ولد علو عرف علی ملاح کو غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور 4 عدد گولیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ ٹنڈو غلام حیدر پہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید ت...
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم میں پولیس کی بڑی کارروائی۔
تفصیلات کے مطابق:- ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ بھترین کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ الزام نمبر 97/2020 دفعہ بجرم 302, 35 تعزیرات پاکستان میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم غلام نبی عرف گلابی ولد محمد یوسف کپری کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ گرفتار ملزم نے مورخہ 08.09.2020 کو اپنے دیگر 4 ساتھیوں کے ہمراہ 28 سالہ الھبچایو ولد محمد قاسم کپری کو زاتی رنجش کی بنا پر تشدد کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ متوفی کے والد محمد قاسم کپری کی مدعیت میں تھان...