Press Releases

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کے حکم و ہدایت کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مورخہ: 28 ستمبر 2024

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جرمن اسکول کے قریب الماری سے ملنے والی تشدد شدہ نعش کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقتول 35 سالہ محمد حسن شاہ کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق، مقتول اور مرکزی ملزم رب نواز کے درمیان ذاتی جھگڑا تھا، جس کے نتیجے میں ملزمان نے مقتول کو مل کر قتل کیا اور اس کی نعش کو جرمن اسکول کے قریب چھوڑ دیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد عمیر، بلال، محمد بلال اور وقار شامل ہیں جبکہ دیگر...


ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی حکم و ہدایت پر رضویہ سوسائٹی کی حدود میں قابلی محلہ میں کامبنگ سرچ آپریشن۔

مورخہ: 28 ستمبر 2024

آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری ہے، جس میں لیاقت آباد ڈویژن پولیس نے بھرپور حصہ لیا۔

آپریشن کی سپرویژن ایس ڈی پی او ناظم آباد ڈی ایس پی کمال نسیم صاحب کر رہے ہیں، جبکہ لیاقت آباد ڈویژن کی تمام موبائل، لیڈی سرچر، انٹیلیجنس اسٹاف اور شاہین فورس کے جوان موجود ہیں۔

گھر گھر تلاشی اور مشتبہ افراد کی تلاشی کا عمل جدید تلاش ڈیوائسز کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔ دورانِ آپریشن متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

...


ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے حکم اور احکامات کے تحت سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مورخہ: 27 ستمبر 2024

تیموریہ پولیس نے ٹیکنیکل اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تین اغواکاروں کو گرفتار کر لیا اور مغوی مدد علی کو بازیاب کروا لیا۔

26 ستمبر کو بفرزون کے علاقے سے اغواکاروں نے کرولا گاڑی میں مدد علی کو اغوا کیا تھا اور 2 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواکاروں ابراہیم، اصرار اور احتشام کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کیا۔

گرفتار اغواکاروں سے 2 رائفلز، 30 بور پستول اور چھینی ہوئی گاڑی برآ...


آج مؤرخہ 27 ستمبر 2024 بروز جمعہ جناب ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام، کرائم ڈیٹیکشن، ملزمان کی شناخت پریڈ اور مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے سدباب کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے اس سلسلے میں پہلی میٹنگ ایس ایس پی ویسٹ کے آفس میں منعقد کی

اس میٹنگ میں SSP صاحب ویسٹ، SSP صاحب انویسٹیگیشن ویسٹ، ضلع ویسٹ کے SDPOs آپریشن و انویسٹیگیشن، ضلع کے تمام SHOs اور SIOs صاحبان

نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے SHOs و SIOs کی کارکردگی خاص طور پر اسٹریٹ کرائم، کرائم کی روک تھام، کرائم ڈیٹیکشن، ملزمان کی شناخت پریڈ اور مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ملزمان کیخلاف بھرپور ک...


ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے حکم و احکامات کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔

مورخہ: 27 ستمبر 2024

ویسٹ زون میں پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب خاتون منشیات ڈیلر بانو دختر محمد یٰسین کو سیکٹر 14 سی سے گرفتار کر لیا۔

ملزمہ اپنے کارندوں کی مدد سے طویل عرصے سے منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہی تھی اور دیگر منشیات فروشوں کو بھی سپلائی فراہم کرتی تھی۔ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے 1550 گرام چرس اور نقدی برآمد کی ہے۔

ملزمہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان میڈیا سیل ڈی آئی...


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.