Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مورخہ: 10 ستمبر 2024
ملزم کو گلبرگ اپوا کالج کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، اسلحہ، پولیس جیکٹ، جعلی کارڈ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزم نے موٹر سائیکل پر بھی پولیس کی پلیٹ لگا رکھی تھی۔ملزم پولیس یونیفارم پہن کر ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا اور دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے میں بھی ملوث تھا۔
ملزم سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی غیر قانونی ہے اور اس کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔—
ترجمان،...
ڈی آئی جی پی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے احکامات کے تحت نیو کراچی صنعتی ایریا میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
08 ستمبر 2024
خمیسو گوٹھ میں پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور آپریشن میں خواتین اہلکاروں اور کمانڈوز سمیت دس سے زائد موبائلیں حصہ لے رہی ہیں۔
سرچ آپریشن منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کی تلاش میں کیا جا رہا ہے، اور مشتبہ افراد کے شناختی کوائف چیک کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ندی کے قریب سے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے منشیات اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان میڈیا سیل، ڈی آئی جی پی ویسٹ زون
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کی ہدایات پر مفرور و مطلوب ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن
مورخہ: 07 ستمبر 2024
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کاروائی کے دوران 04 مقدمات میں مفرور و مطلوب 03 ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ مومن آباد اور گلشن معمار سے عمل میں لائی گئیں۔
1. ملزم عبدالامان رشید تھانہ مومن آباد کے مقدمہ الزام نمبر 10/2024 میں مفرور و مطلوب تھا۔
2. ملزم ماجد علی شاہ تھانہ مومن آباد کے مقدمہ الزام نمبر 245/2024 میں مفرور و مطلوب تھا۔
3. ملزم یاسر عرف بھٹو تھانہ گلش معمار کے مقدمات الزام نمبر 31/2024 اور 239/2024...
منگھوپیر پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش گرفتار
07 ستمبر 2024
ڈی آئی جی پی ویسٹ عرفان علی بلوچ صاحب کی ہدایت پر منشیات فروش کے خلاف کارروائی:
منگھوپیر پولیس نے سلطان آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش انور زیب ولد اقبال کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 510 گرام چرس اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی اور ڈکیتی کے 3 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
پاکستان بازار پولیس کی کارروائی میں دو منشیات فروش گرفتار
پاکستان...
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے حکم و احکامات کے تحت، تھانہ گلشن معمار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مورخہ: 06 ستمبر 2024
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران آیاز حسین ولد مظہر حسین اور شاہزیب ولد رحیم داد کو پکڑا۔ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل نمبر NHA-9928 برآمد ہوئی، جس کا مقدمہ تھانہ سچل میں درج ہے۔
ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون