Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ضمنی لوکل باڈیز الیکشن 2024 کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے اہم احکامات
Date: 13 Nov - 2024
مورخہ 14 نومبر 2024 بروز جمعرات کو ویسٹ زون میں ضمنی لوکل باڈیز الیکشن 2024 کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے تھانہ جوہر آباد میں وائس چیئرمین کیلئے یونین کونسل نمبر 05 یاسین آباد TMC گلبرگ اور چیئرمین شپ کیلئے یونین کونسل نمبر 07 لیاقت آباد علاقہ تھانہ سپر مارکیٹ میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے تھانہ سرجانی ٹاؤن میں جنرل ممبر وارڈ نمبر 04 کیلئے یونین کونسل نمبر 05 TMC منگھوپیر میں ضمنی الیکشن ہو گا۔
اس سلسلے میں سیکو...
جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف زون ویسٹ میں کومبنگ سرچ آپریشن جاری
مورخہ : 13 نومبر - 2024
تھانہ ناظم آباد کے علاقہ مجاہد کالونی
تھانہ شریف آباد کے علاقے پنجابی محلہ
تھانہ سپر مارکیٹ کے علاقے ڈاکخانہ کے اطراف میں پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن۔
کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ضلع سینٹرل کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 200 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔
بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی verif...
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر گٹکا ماوا و منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری
مورخہ : 12 نومبر - 2024
تھانہ پاکستان بازار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے لیاقت چوک گلشنِ ضیاء میں کاروائی کرکے ملزم محمد غفار ولد محمد اسماعیل کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے ایک کلو سے زائد (1230 گرام) چرس، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
...
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری
مورخہ : 12 نومبر - 2024
تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے قصبہ موڑ اورنگی ٹاؤن میں کاروائی کرکے ملزم خُرم ولد افتخار احمد کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم غیر سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ، زون
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر گٹکا ماوا و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری۔
مورخہ : 12 نومبر - 2024
تھانہ پاکستان بازار پولیس نے گٹکا ماوا فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم محمد عثمان ولد محمد رضوان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے 47 پڑیاں (12 کلو سے زائد) گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد ہوئ ہے
ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات/آئس فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم وسیم عباس ولد سرور کو ایرانی کی...