Press Releases

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کا ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد لیاقت جسکانی کے انتقال پر دلی افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے  ڈی آئی جی پی حیدراباد رینج نے اپنے تعزیتی بیان میں  کہا کہ مرحوم ڈی ایس پی لیاقت جسکانی فرض شناس اور اپنے فرائض کو عبادت کا درجہ سمجھ کر ادا کرنے والے پولیس افسر تھے انکے انتقال سے سندھ پولیس پیشہ ورانہ امور پر بہترین دسترس رکھنے والے باصلاحیت افسر سے محروم ہوگئی ہے۔ 
 ڈی آئی جی پی حیدراباد رینج نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظ...


عرسِ لعل شہباز قلندر: ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو کا ڈویژنل کمشنر کے ہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج ڈویژنل کمشنر فیاض حسین عباسی کے ہمراہ برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے کنٹرول روم سمیت درگاہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور مقامی صحافیوں سے بات چیت بھی کی اس موقع پر ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا اور ڈپٹی کمشنر جام شورو غضنفر علی قادری بھی موجود تھے


ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کی ہدایت پر شبِ برات کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور ون وہیلنگ پر سخت کارروائی

  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج   نے  شب برات کے روح پرور موقع پر حیدر آباد رینج  میں  سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی مساجد و امام بارگاہوں مزارات، مرکزی قبرستانوں پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی' آتش بازی اور پٹاخوں کی خرید وفروخت ، اور  ہوائی فائرنگ کی روک تھام کی ہدایت'ون وہیلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے شب برات کی مناسبت سے شہریو...


ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، منشیات اور جرائم کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کی ہدایات

 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج کی زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں پولیس کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی حیدراباد عدیل حسین چانڈیو ضلع حیدرآباد کے تمام ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز انچارج سی آئی اے ودیگر افسران نے شرکت کی۔ 
 ڈی آئی جی پی حیدراباد رینج نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کی مؤثر کاروائیاں ہی جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کی...


پولیس میں شمولیت اعزاز اور بھاری ذمہ داری ہے، عوام دوست پولیسنگ اپنانے پر زور — ڈی آئی جی طارق رزاق خان دھاریجو کا پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج  نے کہا ہے کہ پولیس میں شمولیت ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ بھاری ذمہ داری بھی ہے جسے دیانت صبر اور فرض شناسی کے جذبے کے ساتھ نبھانا ہوگا، پولیس فورس معاشرے میں امن و امان کے قیام اور قانون کی بالا دستی کی ضامن ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شہید عبدالعزیز بلو (SAAB) گنجو ٹکر ٹریننگ سینٹر میں پولیس کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام...


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.