Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پولیس مقابلے کے بعد 02 رہزن گرفتار۔ TT پسٹل اور لاٹھی برآمد ۔ 04 چرس کے ڈیلر گرفتار، 1635 گرام چرس اور شرآب برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی زیر نگرانی ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں کاروائیاں کی گئیں۔ ایس ایچ او شہدادپور نیاز حسین کلہوڑو ماتحت عملے کے ہمراہ گشت پر تھے کہ چار مسلح افراد کو روڈ پر مشکوک حالت میں کھڑے دیکھ کر لکارا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گھیر کر ان کے قبضے سے ایک TT پسٹل اور لاٹھی برآمد کی ہے، جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
صحابہ کی شان میں گستاخانہ ویڈیو کا معاملہ۔ ملزم ماجد ملاح گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صحابہ کرام کی شان میں گستاخانہ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم ماجد ملاح کو ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے ماتحت عملے کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 185 سال 2024 زیر دفعہ 297 اے، سانگھڑ تھانے پر درج کیا گیا تھا۔
منشیات کے ڈیلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن
28ڈیلروں کے خلاف بڑی کامیاب اور موثر کاروائیاں ۔ 6540 گرام چرس، بڑی مقدار میں شرآب اور آئس برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی زیر نگرانی ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں رات بھر کریک ڈاؤن جاری رہا. جس کے نتیجے میں ایس ایچ جھول, کھاہی, سرہاڑی, کھڈرو، سنجھورو، بی سیکشن، ٹنڈوآدم کھپرو، شاہ پور چاکر اور شہدادپور نے رات بھر چرس کے ڈیلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ چرس کے ڈیلروں سے 6530 گرام چرس برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ شرآب کشید کرنے والی بھٹ...
تھانہ سانگھڑ، ضلع کا ماڈل PS منتخب کر لیا گیا
آئی جی پی صاحب سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر سانگھڑ پولیس اسٹیشن کو ماڈل پی ایس کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ تھانے کی تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو نے جاری کام کا معائنہ کرنے کی غرض سے تھانہ سانگھڑ کا دورہ کیا۔ جاری کام کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایت بھی جاری کیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی کے ہمراہ ڈی ایس پی سانگھڑ,ایس ایچ او سانگھڑ اور انچارج جنرل برانچ و دیگر بھی موجود تھ...
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون۔ 7280 گرام چرس، کار، آئس، سیکڑوں پڑیاں مضرصحت گٹکا، درجنوں لیٹر شرآب برآمد۔ اقدام قتل کے ملزم سے دوران تفتیش گن برآمد۔ ہنگامے اور پولیس پر حملے کے ملزم سے موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او شہداد پور نیاز حسین کلہوڑو نے چرس کے ڈیلر علی خان کھوسو، گل ریز پٹھان، اور رانو سے 05 کلو چرس اور منشیات کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی کار برامد کرلی۔ایس ایچ او پیرومل محمد اسحاق سنگراسی نے اقدام قتل اور پولیس پر حملے کے مقدمے میں ملوث ملزم افضل تھہیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک TT پسٹل اور ایک مشتبہ موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ اس کے علاو...