Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی شکارپور جناب شاہزیب چاچڑ کی زیر صدارت میں آج اردلی روم کا انعقاد
شکارپور : 23 اگست 2025
اردلی روم کا انعقاد
شکارپور پولیس میں ڈسپلن، ان کی فلاح و بہبود و دیگر مسائل اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایس ایس پی شکارپور جناب شاہزیب چاچڑ کی زیر صدارت میں آج اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
اردلی روم کے دوران 125 پولیس افسران و اہلکار غیر حاضری، محکمانہ خلاف ورزیوں پر جاری شوکاز نوٹسز کے جواب دینے کے لیے اور مختلف نوعیت کے مسائل کے لئے پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد مختلف نوعیت کی محکمانہ سزائیں دی گئیں۔
کارروائی کی تفصیلات کے...
جناب شاہزیب چاچڑ، ایس ایس پی ضلع شکارپور کو پاکستان کے صدرِ مملکت سے پاکستان پولیس میڈل اعزاز
حکومت پاکستان
اسلام آباد: 20 اگست 2025
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدرِ مملکت نے وزیرِ اعظم پاکستان کے مشورے پر جناب شاہزیب چاچڑ، ایس ایس پی ضلع شکارپور کو اُن کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات، جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے غیر معمولی کاوشوں پر پاکستان پولیس میڈل (PPM) کے اعزاز سے نوازا ہے۔
یہ اعزاز اُن کی دیانتداری، فرض شناسی اور بہادری کا اعتراف ہے۔
شکارپور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن
شکارپور : 21 اگست 2025
شکارپور پولیس پولیس کی بڑی کامیابی، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں متعدد سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ڈاکو شکارپور پولیس کے پاس پیش ہوکر خود کو قانون کے حوالے کردیا۔
شکارپور پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں ڈاکوؤں کی دھرتی کردی ۔
ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ اور ونگ کمانڈر رینجرز کی قیادت میں کچے علاقے میں بے رحمانہ آپریشن جاری
متعدد سنگین جرائم میں ملوث ڈاکو...
شکارپور پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گرفتار
شکارپور: 21 اگست 2025
شکارپور پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گرفتار.
ایس ایس پی شکارپور جناب شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں شکارپور پولیس نے ضلع بھر میں اشتہاری، روپوش اور مطلوب ملزمان کا گھیرا تنگ کردیا ہے ۔
ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ نیوفوجداری اختر علی ابڑو بمعہ اسٹاف رستم موڑ پر کامیاب کارروائی۔
کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم منور ولد دھنی بخش لھر کو گرفتار کرلیا۔
...
شکارپور میں منشیات سمگلنگ اور جرائم کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن
شکارپور: 19 اگست 2025
ایس ایس پی شکارپور جناب شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات سمگلنگ اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کا مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
کرن پولیس کی کامیاب کارروائی
ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کرن دائود احمد اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چرس سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے ملزم کامران علی ولد شمس الدین چانڈیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 548 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تح...