Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کی ہدایت پر ٹنڈو محمد خان پولیس نے گمشدہ بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوادیا
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان انسپکٹر ظہور احمد نوناری نے گمشدہ 13 سالہ بچہ اونیس ولد ساجد آرائیں سکنہ احمد شیر کالونی ٹنڈو محمد خان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے تلاش کرکے بعد تصدیق والدین کے حوالے کیا - مذکورہ بچہ مورخہ 21.11.2025 بروز جمعہ بوقت 1 بجے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
بچے کے والدین نے گم شدہ بچہ بحفاظت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا، ٹنڈو محمد خان پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا.
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر مین پوڑی چورا (خام مال) سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری
ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی - مین پوڑی چورو کی کھیپ پکڑلی، سپلائی کی کوشش ناکام بنادی - 21 عدد کٹے (بیگز) مین پوڑی چورو خام مال برآمد، ایک ملزم گرفتار - ٹویوٹا ریوو گاڑی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے
تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان
انچارج سی آئی اے اور ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی.
دوران چیکینگ پولیس پوسٹ شہید بابا پر حیدرآباد کی طرف سے آنے والی ٹویوٹا ریوو گاڑی (بغیر رجسٹریشن نمبر) کوروک ک...
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے اعزاز میں تاجر برادری کی طرف سے شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا تاجر برادری کی جانب سے ایس ایس پی صاحب کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور انکی خدمت میں اجرک، لونگی پیش کی گئی۔
عشائیہ تقریب میں میمبر حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر میر علی رضا تالپور، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو محمد خان محمد یوسف - تاجران فیڈریشن کے عہدیداران حاجی محمد اسمعیل میمن صدر۔ حاجی شبیر احمد میمن صدر۔ عبداللہ پنھور نائب صدر۔ عبدالکریم شیخ جنرل سیکرٹری۔ حاجی محمد سلیم گدی پٹھان جنرل سیکرٹری - تاجران فیڈریشن کی نمائندہ ایسوسی ایشنوں کے میر سلیم احمد۔ اکبر علی خواجہ(کریانہ ایسوسی ایشن) محمد صدیق چھیپہ۔ عبدالستار راجپوت (کلاتھ ایسوسی ایشن ) آغا محمد یوسف (جنرل اسٹور ایسوسی ایشن ) عظیم بھٹی (سبزی ایسوسی ایشن ) آ...
انسدادِ پولیو مہم (DEC-2025) کا پہلا روز ◼️ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ٹنڈو محمد خان پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت۔ ◼️ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے پہلے روز مختلف ٹرانسٹ، فکسڈ پوائنٹس کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں سے مسائل دریافت کیے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ◼️سندھ بھر کی طرح ضلع ٹنڈو محمد خان میں بھی انسدادِ پولیو مہم جاری ہے جو کہ 15 تا 19 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی.
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 15.12.2025 کو انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز ٹنڈو محمد خان پولیس کے افسران و اہلکاروں نے پولیو ورکرز کے ہمراہ فرائض نبھانے میں مصروف عمل۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے ضلع پولیس کے افسران و جوانوں اور لیڈیز پولیس اسٹاف نے پولیو مہم کے دوران سیکورٹی انتظامات اور پولیس ڈپلائمینٹ کا جائزہ لینے کے لیے سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان میں منعقد اسیمبلی میں شرکت کی.
پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ اور مختلف پوائنٹس پر مجموعی طور پر 400 سے ز...
از دفتر وزیر داخلہ سندھ۔۔۔ درخواست برائے ٹکرز کراچی،11 دسمبر 2025:-
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ٹنڈو محمد خان میں کھلی کچہری میں شرکت۔۔
شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست وزیر داخلہ سندھ کے سامنے رکھے۔
قائدِ عوام اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا اہتمام کرتی تھیں۔
موجودہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے مجھے عوامی مسائل کے فوری حل کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔وزیر داخلہ سندھ
ٹنڈو محمد خان کے لیے ڈی ایل برانچ کے قیام کا اعلان کرتا ہوں۔وزیر داخلہ سندھ
خ...