Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے آج مورخہ 24 اگست 2024 کو اپنے دفتر میں ویسٹ کے تمام تھانہ جات کے شعبہ ڈیوٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا
اس اہم میٹنگ میں ویسٹ زون کے تمام تھانہ جات کے ڈیوٹی افسران نے شرکت فرمائی
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے جناب آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے احکامات / پالیسی تھانہ جات میں ڈیوٹی افسران کے متعلق آگاہی فرمائی
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے جناب آئی جی صاحب سندھ کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈیوٹی افسران سے مخاطب ہو تے ہوئے فرمایا کہ :
ڈیوٹی افسر عوام الناس سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں
جو بھی سائل اپنی فریاد تھانے میں لےکر آتا ہے اس ڈیوٹی افس...
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے احکامات و ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری تھانہ پیرآباد پولیس نے چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
مورخہ: 24 اگست 2024
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے احکامات و ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری تھانہ پیرآباد پولیس نے چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان گینگ کو قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان سے 04 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان ویسٹ اور سینٹرل کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
Dated: 23 Aug-2024
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کی ہدایات پر زون ویسٹ کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔
تھانہ حیدری مارکیٹ
تھانہ FBIA ایریا
تھانہ سمن آباد
تھانہ اقبال مارکیٹ
سرچ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد، مشتبہ و مشکوک افراد کو تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی کی کامیاب کارروائی
تھانہ سرجانی پولیس نے سرجانی سیکٹر 51 میں کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، اور چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا۔ برآمد شدہ موبائل فون سرجانی سے ہی چھینا گیا تھا، اور ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل بھی سرقہ شدہ نکلی۔ گرفتار ملزمان حسن عرف بلال عرف بالی اور عظیم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
22 اگست 2024
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات اور ہدایات کے تحت جرائم کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ پیرا آباد پولیس اسٹیشن نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جو شراب فراہم کر رہا تھا۔ ملزم شبیر اللہ، ولد شاہ زارین، کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 138 بوتلیں شراب کی، جو رکشا میں چھپائی گئی تھیں، برآمد کر لی گئی ہیں۔